والدہ سے آخری بار بلند آواز سے بات کئے کئی برس بیت گئے
تب ابا جی نے ایک جملہ کہا تھا جس کے بعد میری آواز گلے میں ہی کہیں دب گئی
کہنے لگے بیٹا اگر اتنا پڑھ لکھ کر بھی یہ نہ سیکھ پائے کہ بزرگوں سے بات کیسے کرنی ہے تو کل سے کالج نہ جانا
جو تعلیم اچھا انسان نہ بنا پائے
1/10

اس کا مقصد ہی کیا ہے
کمائی تو سنار کی دکان کے باہر گندی نالی سے کیچڑ چھاننےوالا ان پڑھ بھی کئی پڑھے لکھوں سے زیادہ کر لیتاھے
اسی طرح پہلی اور آخری بار روزگار کا خوف تب ختم ہو گیاتھا جب ہم انتہائی سخت حالات کا شکار تھے
چند ہزار کی ایک ملازمت کے دوران کسی نے ایسی بات کردی
2/10

جو برداشت نہ کر پایا
دفتر سے ہی ابا جی کو مشورہ کیلئے فون کیا تو کہنے لگے
ملازمت چھوڑنے کیلئے مجھے فون تب کرنا جب خدا پر اعتبار نہ ہو اس مالک نے رزق کا وعدہ کیا ہے نا تو پھر اسکے وعدے پر یقین بھی رکھو
یا پھر اسے مالک تسلیم کرنے سے انکار کر رہے ہو؟ یہاں ملازمت کے لئے دل
3/10

نہیں مانتا تو ایک لمحہ کی بھی تاخیر نہ کرنا
میں نے فون بند کیا اور اسی وقت استعفی لکھ دیا
چار دن میں بےروزگار رہا
ان چار دنوں میں جتنا فکر مند رہا ابا جی اتنے ہی مطمئن نظر آئے
اور پانچویں دن مجھے ایک ایسے ادارے سے فون کال آ گئی
جہاں میں نے ایک سال قبل ایک دوست کے کہنے پر
4/10

مذاق مذاق میں سی وی بھیجی تھی اور مجھےاب یاد تک نہ تھا تنخواہ پیکج پہلی ملازمت سے
تین گناتھا
اسکے بعد سےیہی ہوتا آیا ہے
جب بھی خدا کے بھروسے کسی ملازمت سے استعفی دیا ، اللہ نے پہلے سے بڑھکر نواز دیا
رب کی مہربانیوں کی طویل داستانیں ہیں جن کا عینی شاہد ہوں
ایک بار صورت حال
5/10

یہ تھی کہ جب ابا جی اپنا گھر تعمیر کر رہے تھے تو ٹائلوں کیلئے لگ بھگ ڈیڑھ لاکھ کم پڑ گئے
ہم سب قدرے پریشان تھے تو ایک دن ابا جی کہنے لگے
بیٹا میں ساری عمر حرام سے بچا ہوں اور تم سب کو بچایا ہے
مجھ سمیت میرے خاندان کے کسی فرد نے کسی کا حق نہیں کھایا
تو یہ کیسے ممکن ھے
6/10

مجھےضرورت ہو اور رب عطا نہ کرے
تب عجیب سا لگا
نہ کوئی وسیلہ، نہ کہیں سے امید ابا جی کی ملازمت کےآخری ماہ تھے۔اچانک خبر ملی،ابا جی کو پنجاب کا بیسٹ آفسر قرار دیا گیا ہے۔ وزیراعلی کی جانب سے ایوارڈ کے ساتھ ساتھ کیش انعام بھی تھا
اس انعام کے باوجود
ابھی بھی پچاس ہزار کم تھے
7/10

ابا جی کہنے لگے میں مقابلے کی دوڑ میں شامل نہیں ہوا
صرف اپنافرض ادا کرتا رہا ہوں خدا نے اس انعام کا حق دار قرار دلا کر یہ رقم دلوا دی ھے تو باقی رقم کا انتظام بھی وہی کر دے گا
میں اسکے علاوہ کسی کے آگے ہاتھ نہیں پھیلائوں گا۔ اسی ہفتے اگلی خبر یہ ملی کہ محکمہ کی جانب سے
8/10

بھی بہترین آفیسر قرار دیتے ہوئے کیش انعام دیا جا رہا ہے
ہمیں جتنی رقم کی ضرورت تھی اس سے زیادہ رقم عزت کے ساتھ آ گئی تھی
اس دن سے ایمان پختہ ہو گیا
ہم کسی کا حق نہ ماریں تو خدا ہمارا خیال رکھتا ہے۔ ابا جی کی زندگی ایسے ہی معجزوں سے بھری ہوئی ہے ۔ ان بظاہر عام سی باتوں سے
9/10

میں نے بہت کچھ سیکھا ہے سو اب ڈر نہیں لگتا۔ نہ کسی سے ہارنے کا ، اور نہ ہی رزق کی کمی کا ۔ میں گھر میں سب سے زیادہ نکما ہوں ۔ جب سب تہجد کے لیے اٹھتے ہیں تب سوتا ہوں لیکن رب مجھے بھی میری سوچ سے زیادہ نواز دیتا ہے
طالب دعا
End
طالب دعا
End