جب سے جمعہ کا خطبہ سن کر آیا ہوں۔ دل کبھی اپنے مولویوں کی سادگی پر ہنسنے کو کر رہا اور کبھی ان کی کم عقلی پر ماتم کرنے کو۔۔ دنیا کہاں سے کہاں پہنچ گئی اور یہ ابھی۔۔۔۔
اس نے بڑے مزاحیہ انداز میں اپنے دوست  جسے وہ بابا کہتا تھا اس سے بات کی ۔
بابا عمر میں اس سے بڑا تھا 👇
وہ بابا سے بولا یار بابا۔۔دیکھو نا ۔۔یہ مولوی کیسی باتیں کرتے ہیں۔۔ پھر آپ لوگ کہتے ہوکہ ان کا مذاق نہ اڑائیں تو اور کیا کریں۔۔

بابے۔۔ او بابے۔۔ یار آج مولوی کہہ رہا تھا کہ قیامت کے دن ہر انسان کے اعمال کی تختیاں اس کی گردن میں ڈالی ہوئی ہوں گی
بابے نے حیرانگی سے اسے دیکھا 👇
یار بابے۔۔ بتاو نا یہ کیا بات ہوئی۔۔ اگر ایک آدمی کے 70 سال عمر ہوئی تو کتنی بڑی اور لمبی تختی اس کے گلے میں ہو گی۔۔
سوچو نا۔۔اور اگر کسی کی عمر سو دوسو  سال ہوئی تو اس کی تختیاں تو ۔۔۔ ہاہاہا۔۔ یار حد ہے۔ وہ برے طریقہ سے ہنس رہا تھا
بابے کا چہرہ سرخ ہو گیا۔۔👇
بابابولا تم مولوی پر ہنس رہے ہو یا اس تختی کی بات پر۔۔ ؟
جہاں تک تختی کی بات ہے تو یہ قرآن کی آیت ہے۔۔ تم ایت پر ہنس رہے ہو؟

وہ گھبرا گیا اور جلدی سے کانوں کو ہاتھ لگائے کہ مجھے پتہ نہی تھا ۔۔ لیکن بابے یہ کوئی rational  تو۔۔۔
بابے نے ہاتھ کے اشارے سے اسے روک دیا اور بولا 👇
سو فیصد rational  بھی ہے اور logical بھی۔۔ سنو۔۔
وَ کُلَّ  اِنۡسَانٍ اَلۡزَمۡنٰہُ طٰٓئِرَہٗ  فِیۡ عُنُقِہٖ ؕ وَ نُخۡرِجُ لَہٗ یَوۡمَ الۡقِیٰمَۃِ کِتٰبًا  یَّلۡقٰىہُ  مَنۡشُوۡرًا۔۔۔

ترجمہ: اور ہم نے ہر آدمی کے نامۂ اعمال  ( یعنی :  اس کے انجام کی بھلائی یا برائی )  👇 ۔
کو اس کی گردن میں لٹکا رکھا ہے ، اور ہم اس لکھی ہوئی چیز کو اس کے لیے قیامت کے دن نکال لیں گے ، جسے وہ کھلی ہوئی  ( کتاب کی طرح )  پائے گا ۔
سنو بچہ جی۔۔ تم یہ سمجھ رہے ہو کہ لمبی سی تختی گلے میں ڈالی ہو گی۔۔
کیونکہ تم اللہ کی ٹیکنالوجی کو اپنی ٹیکنالوجی سے کمزور سمجھتے ہو👇
واقعی اس میں قصور ہمارے دینی طبقہ کا ہے کہ اس نے وقت کے لحاظ سے تراجم نہیں کئے۔۔
اور مدرسہ ابھی تک صدیوں پرانا علم ہی گھوٹ گھوٹ کر پلا رہا ہے۔۔ تم جانتے ہو تختی کو انگریزی میں کیا کہتے ہیں۔۔
تختی کو انگریزی میں
" ٹیبلٹ"
کہتے ہیں۔۔
موسی علیہ السلام  کو جو سلیٹ یا تختیاں 👇
دی گئی تھیں انھیں بھی ٹیبلٹ  کہا جاتا ہے۔سب سے قدیم جو تختیاں یا مٹی کی سلیٹ ملی ہیں وہ داستان گلگامیش کی ہیں جس پر میخوں کی طرح خطوط ہیں جسے میخی رسم الخط کہتے ہیں۔۔ تو اگر گلے میں لٹکتی تختی کو I pad یا Samsung tab  کہیں تو پھر تو جگہ بن جائے گی نا گلے میں۔۔؟ 👇
اور اگر اس کے GB s کو بڑھا دیا جائے تو پورے ملک کا ڈیٹا آپ کی گردن میں لٹکایا جا سکتا ہے۔۔

لیکن یہ بات بھی اب پرانی ہو گئی ہ
اس ایت کا دوسرا حصہ اگر تم غور سے پڑھو تو اللہ کریم فرما رہے ہیں کہہم قیامت کے روز اس کیلئے ایک رجسٹر نکالیں گے ،  جس کو وہ بالکل کھلا ہوا پائے گا"👇
سے مراد یہ ہے کہ جو تختی اس کے گلے میں ہو گی وہ Tab سے بھی چھوٹی ہو گی
اور اس سے اللہ کریم پرنٹ نکال کر ہارڈ کاپی سامنے رکھ دیں گے۔۔
اس کا مطلب ہوا کہ جیسے آج کل وہ ٹیڑھے میڑھے کالے کوڈ کے نشان جسے تم لوگ QR کوڈ کہتے ہوں
تم سب کے آفیشل ID cards میں ہوتا ہے،
جسے تم لوگ دفتر یا 👇
وزٹ پر جاتے ہوئے گلے میں پہنے رکھتے ہو ۔ اسے اسکین کر کے تمام ڈیٹا لیا جاسکتا ہے
اس کا منہ کھلے کا کھلا رہ گیا بابے نے اس کا منہ بند کرتے ہوئے کہا چلو تھوڑی دیر کو  ہم ٹیبلٹ کو اصل تختی سمجھ لیں تو تمہارا 200 gb کا موبائل فون جس میں تمہاری ساری دونمبریاں، فراڈ، بنک اکاؤنٹ👇
رپورٹس، ایمیلز۔ فیملی ڈیٹیلز۔ تصاویر بلکہ نجانے کیسی کیسی تصاویر۔۔ ہوتی ہیں کچھ دیر کو تم خود کو خدا کے سامنے سوچو۔۔ اور اپنا موبائل نکال کر خود اس کا محاسبہ کرو ۔۔ تم جنتی ہو گے یا جہنمی؟؟ اس کے منہ سے آہستہ سے نکلا " جہنمی" ۔۔۔اور انکھیں نیچے خود بخود ہو گئیں۔👇۔
آج کل تمام کرائم سین میں سب سے پہلے جیو فنسنگ کی جاتی ہے۔ اور موبائل ڈیٹا لیا جاتا ہے۔۔ چاہے عورت ہو یا مرد۔۔
اپنے اپنے گریبانوں میں جھانکو۔۔ صرف یہ موبائل ہی قبر میں فرشتوں نے کھول لیا جس میں زیادہ سے زیادہ گزشتہ 5 سالہ ڈیٹا ہو گا تو سوچو کیا بنے گا
سن بچہ!!! جہاں تمام دنیا کا علم ختم ہو گا  اور تمام دنیا کی آسائشیں ختم ہوں گی تمام دنیا کی عقل مکمل ہو گی روز جزا اس سے کہیں زیادہ ایڈوانس ہو گا۔۔ اس نے تو جو انسان کا مینول گائید بک انسان میں روز ازل سے لگا دی تھی۔۔ انسان اسے ابھی تک مکمل نہیں پڑھ  سکا۔
بابے وہ کون سی گائیڈ ۔
ہے انسان کی۔۔؟؟
ارے بچہ۔۔تمہارا  DNA اور کیا؟ ۔۔
تم نے 1997 میں انے والی ایک فلم The devil 's advocate دیکھی ہے؟؟

اس نے نفی میں سر ہلایا۔۔
بابا بولا ضرور دیکھنا۔
اگر ابلیس کو گورا آج کے دور کا ایک بڑا کامیاب بزنس مین دکھا سکتا ہے

جس کا کاروبار دنیا میں پھیلا ہوا ہے اور اب 👇
وہ سوٹ بوٹ پہن کر لوگوں کو اپنے جال میں پھنسا رہا ہے۔۔

تو اللہ کے بندے تو ہمیشہ ابلیس کی چال سے کئی میل آگے چل رہے ہوتے ہیں
تم جنہیں مولویوں ، میلے کچیلے کپڑوں میں تلاش کر رہے ہو وہ آج کل ٹوکسیڈو میں پھر رہے ہیں۔۔یہ کہ کر بابے نے ایک قہقہ لگایا اور اپنے جوگنگ ٹریک  پر دوڑ پڑا۔۔
You can follow @Nid_z0.
Tip: mention @twtextapp on a Twitter thread with the keyword “unroll” to get a link to it.

Latest Threads Unrolled:

By continuing to use the site, you are consenting to the use of cookies as explained in our Cookie Policy to improve your experience.