افسوس کہ مریم سمیت اس کے پورے #پٹوارخانے کو لاھور ہائی کورٹ کا آج کا فیصلہ بھی سمجھ نہیں آیا 🤦‍♂️

تفصیلات یوں ہیں کہ کھوکھر پیلس اور اس کی اطراف میں تجاوزات مسمار کر کے قبضہ کی ہوئی 38 کنال سرکاری زمین واگزار کروانے پر کھوکھر برادران نے لاھور ہائی کورٹ میں LDA اور پنجاب حکومت
1/14 https://twitter.com/HussnainMalik03/status/1354020879848644609
کے خلاف توہین عدالت کا مقدمہ قائم کیا تھا جس کی آج سماعت ہوئی

کھوکھر برادران نے اپنی درخواست میں یہ موقف اختیار کیا تھا کہ ہمارے پاس لاھور کی سول عدالت کا جاری کیا ہوا اسٹے آرڈر بھی تھا اور اس کے علاوہ دو ہفتے قبل جب محکمہ اینٹی کرپشن نے #ccpolahore عمر شیخ کی مدد سے یہی
2/14
آپریشن کرنے کی کوشش کی تھی تو لاھور ہائی کورٹ نے حکم جاری کیا تھا کہ سول عدالت ایک ہفتے میں اس معاملے کا جائزہ لے کر فیصلہ کرے اور جب تک وہ فیصلہ نہ آئے اس وقت تک محکمہ اینٹی کرپشن کھوکھر پیلس یا اس کی اطراف میں تجاوزات مسمار کرنے کی کوئی کاروائی نہ کرے، ابھی یہ معاملہ سول
3/14
عدالت میں ہی تھا کہ پنجاب حکومت نے عدالتی احکامات کی دھجیاں اڑاتے ہوئے کھوکھر برادران کے خلاف یہ انتقامی کاروائی کر ڈالی، لہٰذا حکومت پنجاب اور محکمہ LDA کے خلاف توہین عدالت کی کاروائی بھی کی جائے اور ان کی جانب سے ہماری املاک مسمار کر کے سرکاری قبضے میں لی گئی زمین بھی
4/14
کھوکھر برادران کو واپس دینے کا حکم دیا جائے

کھوکھر برادران کے اس موقف پر عدالت نے جب حکومت پنجاب کے وکیل سے استفسار کیا تو انہوں نے بتایا کہ دو ہفتے پہلے LHC نے صرف محکمہ اینٹی کرپشن کیلیے حکم جاری کیا تھا کہ وہ سول کورٹ کے فیصلے سے پہلے کوئی کاروائی نہ کرے، اس حکم کا اطلاق
5/14
محکمہ LDA یا حکومت پنجاب پر نہیں ہوتا کیونکہ یہ حکم ان کیلیے نہیں تھا، حکومت پنجاب اور LDA نے قانون اور ضابطوں کے عین مطابق ناجائز قبضہ کی ہوئی 38 کنال سرکاری زمین واگزار کروانے کی مکمل کاروائی قانون کے عین مطابق کی ہے، اور جہاں تک وکیل استغاثہ نے یہ الزام عائد کیا ہے کہ
6/14
حکومت پنجاب یا محکمہ LDA نے سول عدالت کے جاری کیے ہوئے اسٹے آرڈر کی پرواہ کیے بغیر کوئی کاروائی کی ہے تو یہ بھی بالکل بے بنیاد الزام ہے کیونکہ سول کورٹ نے وہ اسٹے آرڈر کھوکھر پیلس کے صرف ان خسرہ نمبروں کیلیے جاری کیا ہوا ہے جو سیف الملوک کھوکھر کی جائز ملکیت ہیں اور اس زمین
7/14
پر حکومت پنجاب، LDA یا محکمہ اینٹی کرپشن نے کبھی کوئی دعویٰ کیا بھی نہیں، اگر کھوکھر برادران نے کھوکھر پیلس کے جائز حصے کیلیے کوئی اسٹے آرڈر نہ بھی لیا ہوتا تو بھی کھوکھر پیلس کے جائز حصے کو موجودہ پنجاب حکومت سمیت کسی بھی ادارے سے کوئی خطرہ نہیں تھا

موجودہ آپریشن میں قبضہ
8/14
کی ہوئی 38 کنال سرکاری زمین واگزار کروانے کیلیے صرف انہی خسروں پر سے تجاوزات مسمار کی گئی ہیں جن کا نہ تو کسی عدالت کے کسی اسٹے آرڈر میں کوئی ذکر ہے اور نہ ہی کھوکھر برادران کے پاس ان خسروں کے حق کا کوئی دعویٰ ہے، اس لیے کسی کا بھی یہ کہنا کہ حکومت پنجاب یا LDA نے کھوکھرپیلس
9/14
کے عقب میں اور اطراف میں موجود تجاوزات مسمار کر کے کسی عدالتی حکم کی حکم عدولی کی ہے یا کوئی خلاف قانون اقدام کیا ہے، سراسر بہتان اور بےبنیاد الزام ہے اس لیے گزارش ہے کہ وکیل استغاثہ کی توہین عدالت کی درخواست بھی مسترد کی جائے اور واگزار کروائی گئی سرکاری زمین کا قبضہ
10/14
کھوکھر برادران کو واپس دینے کی درخواست بھی خارج کی جائے

چیف جسٹس لاھور ہائی کورٹ جسٹس قاسم خان نے سرکاری وکیل کے تمام دلائل سننے کے بعد فیصلہ سنایا ہے کہ حکومت پنجاب یا LDA نے کھوکھر پیلس کیلیے جاری کیے ہوئے سول کورٹ کے اسٹے آرڈر کی کوئی خلاف ورزی نہیں کی اور نہ ہی انہوں
11/14
نے LHC کے کسی فیصلے کی حکم عدولی کر کے توہین عدالت کا ارتکاب کیا ہے اس لیے عدالت وکیل استغاثہ کے موقف مسترد کرتے ہوئے ان کی درخواستیں خارج کرتی ہے

عدالت نے مزید احکامات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سول کورٹ کا جاری کیا ہوا اسٹے آرڈر اب بھی موجود ہے اور وہ سول کورٹ کے فیصلے تک
12/14
برقرار رہے گا اور چونکہ یہ معاملہ پہلے ہی سول عدالت میں ہے اس لیے سول عدالت ہی یہ فیصلہ کرے گی کہ حکومت پنجاب اور LDA نے جو اراضی واگزار کروائی ہے وہ کس کی ملکیت ہے؟ سول عدالت کے فیصلے سے پہلے کسی کو حق نہیں کہ وہ واگزار کروائی گئی اراضی پر دوبارہ کوئی تعمیرات کرے یا کسی
13/14
بھی قسم کا قبضہ کرنے کی کوشش کرے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مریم اور اس کا #پٹوارخانہ (جس میں بڑے بڑے نام نہاد صحافی اور میڈیا ہاوس بھی شامل ہیں) اس ساری صورت حال کو جس طرح توڑ موڑ کے بیان کر رہا ہے اگر وہ خود فریبی نہیں ہے تو جہالت کا وہ قطب مینار ہے جس کی کوئی دوسری مثال نہیں ملے گی
14/14
You can follow @_NadeemZaidi.
Tip: mention @twtextapp on a Twitter thread with the keyword “unroll” to get a link to it.

Latest Threads Unrolled:

By continuing to use the site, you are consenting to the use of cookies as explained in our Cookie Policy to improve your experience.