تکبر اور اعتماد کے مابین 6 فرق:
1۔ انکساری:متکبر نہیں جانتے کہ عاجزی کیا ہے۔ وہ اپنے کارناموں پر بہت غرورکرتےہیں اورلگاتارکرتے ہیں لیکن ایک بار بھی وہ اپنی کامیابی کو کسی اور سے منسوب نہیں کرتے۔
جبکہ پراعتمادافراداپنی کامیاب کوششوں پر گفتگو میں آپ کو شامل کرکے خوش ہوتے ہیں
+
اور ایسی باتیں کرتے ہیں : "میں نے اپنی طرف سے کافی محنت کی ، لیکن میں کبھی یہ کامیابی اپنے فلاں ٹیچر کی مدد بنا حاصل نہیں کرسکتی تھی"
2۔ دوسروں سےسلوک : کسی طاقتورکی خوشامد کی نہیں میں ویٹر، ڈرائیور،گھریلو ملازمین، ریڑھی والےوغیرہ کی بات کررہی ہوں متکبرہمہ وقت ڈانٹ ڈپٹ کرتےہیں
+
یعنی متکبر لوگ بد زبان، بدتمیز اورگشتاخ ہوتے ہیں جبکہ بااعتماد لوگ کبھی بھی اپنے آداب کو نہیں بھولتے۔ کسی شخص کا برتاو اپنے برابر کے سٹیٹس والے سے نہیں بلکہ اسکا اپنے سے کمتر یا غریب شخص سے سلوک ظاہر کرتا ہے کہ وہ متکبر ہے یا کانفیڈنٹ ہے
3۔ غلطی تسلیم کرنا۔ پراعتماد آدمی اپنی غلطی یا کمی کوتاہی تسلیم کرنے سے نہیں ڈرتا ۔ مثال کے طور پر اگر آپ کسی اعلی فرانسیسی ریستوراں میں ڈنر پر ہیں اور مینو فرنچ میں ہے تو ایک پراعتماد آدمی بیرے سے مدد لینے میں حرج نہیں سمجھتا
+
جبکہ متکبر آدمی اسطرح ظاہرکرے گا جیسےاسے ہرچیز کا پتہ ہے، چاہے وہ فرنچ کی الف بے بھی نہ جانتا ہو
وہ اپنی کوئی کمزوری مان نہیں سکتا اور "مجھے سب پتا ہے" کا اشتہار ہوتا ہے

4۔ آنکھیں ملانا۔ پراعتمادآدمی اچھی طرح آئی کونٹیکٹ کرتےنہیں ڈرتا وہ اپنی ساری توجہ آپ پر مرکوزکرتا ہے
+
دوسری طرف ، متکبر آدمی ایک اُچٹتی ہوئی نگاہ ڈالے گا آئی کونٹیکٹ برقرار نہیں رکھتا اسکی نظریں کسی اور کی متلاشی رہتی ہیں جو شائد زیادہ سٹیٹس والا یا زیادہ سودمند بندہ ہو۔

5۔ دعوے اور عمل: متکبرآدمی کے الفاظ اس کے کاموں سے زیادہ بھاری ہوتے ہیں۔ مثلا، اگر آپ کو جاب کی تلاش ہے
+
تو اسے یہ فخر کرنے میں جھجھک نہیں آئےگی کہ وہ کس کس سی ای او یا کون کون سے منیجر کو جانتا ہے اور مدد کرنےکا وعدہ کرے گا لیکن عمل نہیں کرے گا چاہے جانتا ہی نہ تھا یا اسےاہم نہیں سمجھتا الا یہ کہ کوئی اپنا ڈائریکٹ فائدہ ہو
اسکےبرعکس پراعتماد آدمی کے کام الفاظ سے زیادہ بولتے ہیں
+
اگر پراعتماد آدمی آپ سے کوئی وعدہ کرتا ہے تو بہت زیادہ امکان ہےکہ وہ اس پر عمل کرےگا
متکبر لوگ شوکرتے ہیں کہ وہ سب کچھ جانتے ہیں یہاں تک کہ اگر آپکو پتہ بھی ہےکہ وہ جھوٹے ہیں انکا دعویٰ بوگس ہےتو بھی وہ جھوٹ اتنے تواتر اور یقین کےساتھ بولتے ہیں کہ آپکو اپنےآپ پر شک ہوسکتا ہے
+
6۔ لوگوں سے رویہ:
متکبر لوگ دوسروں سے تحقیرآمیز لہجے میں بات کرتے ہیں اور دوسروں کو غلط کہنے میں تامل نہیں کرتے چاہے اس کا مقصد محض اوروں کو تکلیف دینا یا شرمندہ کرنا ہی ہو جبکہ پراعتماد لوگ دوسرے لوگوں کے نظریات اور آراء کی قدر کرتے ہیں خواہ وہ انکے خیالات کے مخالف ہی ہوں
+
کیونکہ اس سے انہیں سیکھنے اور بڑھنے کا موقع ملتا ہے بااعتمادلوگ عام طور پر بہت سے لوگوں سے محبت سے ملتے ہیں انکا خیال کرتے ہیں کیونکہ وہ دوسروں کی بھی ترقی چاہتے ہیں اور اوروں کی کامیابیوں سے خوش ہوتے ہیں۔ جبکہ متکبر لوگ دوسروں کی کامیابی سے خطرہ محسوس کرتے ہیں جیلس ہوتے ہیں
+
حرف آخر: اوربھی فرق ہیں مگریہ چھ فرق کسی شخص کوجانچنے کےلئےکافی ہیں کہ وہ مغرور ومتکبرشخص ہے یاایک پُراعتمادوبااعتمادفرد ہے۔ پہلے والا اپنی کمپنی، دوستوں اورساتھیوں کیلئے بھی ضرررساں جبکہ دوسرےوالا سب کیلئےسودمندہوتا ہے
آپ لیڈران، دوست، شوہر/بیوی خاصکرمنگیترکواسی کسوٹی پرپرکھ لیں
You can follow @xJAWKx.
Tip: mention @twtextapp on a Twitter thread with the keyword “unroll” to get a link to it.

Latest Threads Unrolled:

By continuing to use the site, you are consenting to the use of cookies as explained in our Cookie Policy to improve your experience.