گرفتاری کے بعد حمزہ شہباز کا فروری 2020 تک لاھور ہائی کورٹ میں یہ موقف تھا کہ نیب نے اسے غیرقانونی طور پر گرفتار کیا ہے اس لیے اسے ضمانت پر رہا کیا جائے جس پر LHC کے دو رکنی بنچ نے حمزہ کی وہ درخواست خارج کر کے مہر ثبت کر دی تھی کہ حمزہ کی گرفتاری قانونی تھی

حمزہ نے LHC کے
1/7
فروری 2020 کے اس فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر دی تھی جس پر آج سپریم کورٹ کے 3 رکنی بنچ نے سماعت کی تو نیا لطیفہ سامنے آیا

بجائے اس کے کہ حمزہ کے وکیل حمزہ کی گرفتاری کو غیرقانونی ثابت کر کے سپریم کورٹ سے LHC کا فیصلہ منسوخ کروانے کا حکم جاری کرواتے، انہوں نے
2/7
سپریم کورٹ سے اس بنیاد پر حمزہ کی ضمانت کی بھیک مانگنی شروع کر دی کہ حمزہ کو گرفتار ہوئے پونےدو سال ہو گئے ہیں، جن مقدمات میں اسے گرفتار کیا گیا تھا ان پر عدالتوں میں ٹرائل جاری ہے اور ابھی ان مقدمات کا فیصلہ ہونے میں کافی دیر لگے گی، اس لیے حمزہ کو اس کے خلاف جاری مقدمات
3/7
کے فیصلے آنے تک ضمانت پر رہا کیا جائے، وہ اپنے تمام کیسوں کا سامنا کرتا رہے گا

حمزہ اور اس کے وکیلوں نے جب بالکل نئی گراونڈ پر ضمانت کیلیے گڑگڑانا شروع کیا تو فاضل جج صاحبان نے ان کی اچھی طرح مٹی پلید کرتے ہوئے کہا کہ کیا آپ کو نہیں معلوم کہ LHC کے فیصلے کے خلاف آپ نے جو
4/7
اپیل دائر کی ہے اس کی سماعت میں یہ عدالت صرف انہی گراونڈز پر سماعت کر سکتی ہے جن پر LHC نے آپ کے دلائل مسترد کر کے آپ کی درخواست خارج کی تھی؟ بہتر ہے کہ آپ اپنے اسہی موقف کو درست ثابت کریں جسے LHC نے مسترد کیا تھا اور اگر آپ کے پاس LHC کے فیصلے کے خلاف کہنے کو کچھ نہیں ہے تو
5/7
یہ عدالت بھی آپ کی کسی نئی گراونڈ پر بات نہیں سن سکتی

اچھی طرح تذلیل کروا لینے کے بعد اس سے پہلے کہ عدالت ان کی اپیل خارج کرتی حمزہ اور اس کے وکیلوں نے جج صاحبان کے تیور دیکھتے ہوئے وہیں کھڑے کھڑے اپنی اپیل واپس لینے کی ایک نئی درخواست لکھ کے پیش کر دی جسے منظور کرتے ہوئے
6/7
جج صاحبان نے ان کی 6 مہینے پہلے سے دائر شدہ اپیل ان کے منہ پر واپس دے ماری اور عدالتی کاروائی ختم کر دی ⛔️

عدالتی وقت برباد کرنے کے بعد اپنے خلاف آتا ہوا فیصلہ بھانپتے ہی اپنی درخواست واپس لینے کا قانون بھی میری آنکھوں میں پلی بارگین کے (غیرقانونی) قانون کی طرح کھٹکتا ہے 😠
7/7
You can follow @_NadeemZaidi.
Tip: mention @twtextapp on a Twitter thread with the keyword “unroll” to get a link to it.

Latest Threads Unrolled:

By continuing to use the site, you are consenting to the use of cookies as explained in our Cookie Policy to improve your experience.