یاد رکھیں کہ پہلے 24 گھنٹوں کے اندر آپ 2400 میٹر سے زیادہ بُلندی پر نہ جائیں۔ 2400 میٹر پر پہنچ کر وہیں ایک رات قیام کریں۔ مری 2100 میٹر پر واقع ہے اور ناران 2400 میٹر پر۔ شوگراں 3200 میٹر، جھیل سیف الملوک 3250 میٹر، ہُنزہ 2400 میٹر اور سکردو 2600 میٹر. یعنی اگر آپ اِن مقامات پر
جائیں تو وہاں پہنچ کر رات وہیں گُزاریں۔ کراچی یا لاہور اور پنجاب کے میدانی علاقوں سے سفر کرنے والے پہلی رات ناران میں گُزاریں ڈائریکٹ سیف الملوک جھیل پر نہ جائیں۔رات گُزار کر اگلے دن جائیں تو آپ properly acclimatize ہوں گے۔ اگر ناران سے آگے جا کر رہنا ہو تو لُولُوسر جھیل یا جلکھڈ
سے آگے نہ جائیں اور اگر بابوسر ٹاپ پر جانا ہو تو جاکر شام تک واپس آجائیں تو طبعیت ٹھیک رہے گی۔ بُلندی اور کم آکسیجن کے اثرات کو زائل کرنے کےلیے acclimatization کے ساتھ ساتھ جو چیز سب سے زیادہ فائدہ مند ہے وہ quick descending ہے۔ جہاں بھی آپکی طبعیت خراب ہو اُس سے کم ازکم 300 میٹر
میٹر نیچے آجائیں تو آپ ٹھیک محسوس کریں گے اور 6 گھنٹے بعد دوبارہ جائیں تو آپکا جسم acclimatize ہو چُکا ہوگا۔
You can follow @MAliK2Pakistan.
Tip: mention @twtextapp on a Twitter thread with the keyword “unroll” to get a link to it.

Latest Threads Unrolled:

By continuing to use the site, you are consenting to the use of cookies as explained in our Cookie Policy to improve your experience.