2019 میں جنرل اسمبلی سےاپنےخطاب میں میں نے بتایا کہ سفاک مودی سرکار نے بالاکوٹ بحران کو کیسےاپنی انتخابی فتح کیلئے استعمال کیا۔ اب اپنی سیاہ کاریوں کےحوالے سےمشہور بھارتی صحافی کی تازہ ترین خط و کتابت (کمیونیکیشن) سےمودی سرکار اور بھارتی میڈیا کےمابین ناپاک گٹھ جوڑ بےنقاب ہوا ہے۔
جسکےنتیجے میں خطےکوعدم استحکام کی آگ میں جھونکنےوالےنتائج سےبےنیازہوکر محض انتخابی فتح کیلئےخطرناک ترین عسکری حماقت کاسہارا لیاگیا۔ بالاکوٹ پر نہایت ذمہ دارانہ اور نپےتلے ردعمل سے پاکستان نےبڑا بحران ٹالا۔ اسکے باوجود مودی سرکار بھارت کو ایک بدمعاش ریاست میں بدلنے پر لگی ہوئی ہے۔
بھارتی شہ پر پاکستان میں کی جانےوالی دہشتگردی،کشمیر میں اسکےمظالم اور 15 برس سےہمارےخلاف برپا اسکی عالمی کِذب تراشی (ڈس انفارمیشن) مہم کا پردہ چاک ہوچکاہے۔اب ہندوستانی میڈیانےخود وہ ناپاک گٹھ جوڑ بےنقاب کیاہےجوہمارےجوہری خطے کو اس تنازع کیجانب دھکیل رہاہےجسکےہم متحمل نہیں ہوسکتے۔
میں دہرا دوں کہ میری حکومت پاکستان کیخلاف بھارت کے جارحانہ عزائم اور مودی سرکار کی سفاکیت سےپردہ اٹھاتی رہے گی۔ قبل اس کےکہ مودی سرکار اپنی حماقتوں سے ہمارےخطے کو اس تنازع کا شکار کردے جس پر یہ قابو نہیں پاسکتی، عالمی برادی بھارت کو اسکےتباہ کن عسکری ایجنڈےپر پیش قدمی سےباز رکھے۔
You can follow @ImranKhanPTI.
Tip: mention @twtextapp on a Twitter thread with the keyword “unroll” to get a link to it.

Latest Threads Unrolled:

By continuing to use the site, you are consenting to the use of cookies as explained in our Cookie Policy to improve your experience.