کوشش کر رہی ہوں کہ اپنی بات سمجھا سکوں۔ خدا کی قسم جتنا لکھ رہی ہوں غیر جانبدار ہو کے لکھ رہی ہوں
میرے لیے تمام مسالک و اقوام قابِلِ احترام ہیں۔ میں پہلے مسلمان ہوں پھر کچھ اور۔
لہذا میرا لکھا پسند نہ آئے تو تنقید کر لیجیئے گا مگریہ تھریڈ مکمل پرھیے گا
#اے_میری_قوم_میں_مسلمان_ہوں
میرے لیے تمام مسالک و اقوام قابِلِ احترام ہیں۔ میں پہلے مسلمان ہوں پھر کچھ اور۔
لہذا میرا لکھا پسند نہ آئے تو تنقید کر لیجیئے گا مگریہ تھریڈ مکمل پرھیے گا
#اے_میری_قوم_میں_مسلمان_ہوں
یہ سچ ہے کہ ماضی میں پاکستان سازشوں اور شیعہ سنی فسادات کی زد میں رہا۔ وقت کے ساتھ قوم کو تھوڑی عقل آئی مگر آج پھر آپ کا دشمن بھارت سو فیصد اِنھہی کوششوں میں مصروف ہے۔ پاک فوج سے وہ لڑ نہیں سکتا اِس لیے قوم پرستی اور فرقہ واریت کا سہارا لے رہا ہے

اِن فسادیوں کے کام کرنے کا طریقہ یہ ہوتا ہے کہ کسی بھی مسلک یا قوم کے ایک عالم یا فرد کو خرید لیا جاتاہے۔ رقم بھی لوکل لوگوں کے ذریعے منتقل کی جاتی ہے۔ تاکہ رقم کی منتقلی کا علم کسی کو نا ہو۔ ایسے لوگوں نے چنگاری لگاتے ہیں اور آگ تو آپ خود بن ہی جاتے ہیں
اُسکے بعد یہ انتشاری عناصر ہماری مذہبی عقیدت کا استعمال کرتے ہوئےغیر محسوس طریقے سے ہمیں اپنے ہم وطنوں کے خلاف کرتے اور اپنے مقاصد پورے کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ جسکی ایک مثال دردناک ہزارہ واقعہ ہے۔ اللّٰہ ہمارے شہداء کو جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔آمین
گورو آریا تو بیوقوف ہے اِسے شاید خود بھی نہیں معلوم کہ اِس کی بھارت ماتا یہ کام بہت پہلے سے کر رہی ہے۔ اِسی لیے اُسکی کوششوں پر پانی پھیرتے ہوئے سچ اُگل گیا۔
لیکن جب اللّٰہ نے آپ کو سچ دیکھا ہی دیا ہے تو خدارا غافل مت بنیے۔
دشمنوں کی باتوں میں مت آئیں۔
لیکن جب اللّٰہ نے آپ کو سچ دیکھا ہی دیا ہے تو خدارا غافل مت بنیے۔
دشمنوں کی باتوں میں مت آئیں۔
آپ ہر جگہ سنتے ہیں، جانتے اور مانتے بھی ہیں پھر کیوں بھول جاتے ہیں کہ فتنہ پھیلانے والے عناصر بشمول دھشتگردوں کا تعلق کسی مذہب، مسلک، قوم، سے نہیں ہوتا وہ دوسروں کے اشاروں پہ ناچتے ہیں اور ناسمجھ یا بھٹکے ہوئے لوگ پیسے لے کر دھشتگردوں کے ساتھ مل جاتے ہیں
آپ خود انصاف کیجیے کہ ایک دو انتشاری عناصر خواہ وہ کسی بھی مسلک سے ہوں جو صرف پیسے لے کے مہارت سے پبلک کو بھڑکاتے ہیں، یقیناً سزا کے حقدار ہیں۔ مگر باقی سب کا کیا قصور ہے؟ آپ پورے مسلک کو کافر کہہ دیتے ہیں تو اُن لوگوں کے دِلوں پر کیا گزرتی ہوگی؟ کافر کہنے سے کیا ملے گا؟
ہاں مگر نفرتیں پھیلیں گیں اور دشمن اپنے مقاصد میں کامیاب ہو جائے گا
یہ تمام باتیں مسلسل افواجِ پاکستان اور حکومتی ادارے بتا رہے ہیں۔سن لیں آپ کو حکومت پسند نہیں ہے تو بھی سن لیں اور سوچیئے ہم کب تک آپس میں لڑیں گے؟
اپنے اصلی دشمنوں کو کیوں بھول بیٹھے ہیں
یہ تمام باتیں مسلسل افواجِ پاکستان اور حکومتی ادارے بتا رہے ہیں۔سن لیں آپ کو حکومت پسند نہیں ہے تو بھی سن لیں اور سوچیئے ہم کب تک آپس میں لڑیں گے؟
اپنے اصلی دشمنوں کو کیوں بھول بیٹھے ہیں
پاکستان میں ہر فرقہ آباد ہے ہم سب کو دین اسلام اور وطنِ عزیز پاکستان سے محبت ہے۔ یہ بھی جانتے ہیں کہ کسی مسلک کو برا کہنے سے جنت نہیں ملتی یہ بھی جانتے ہیں کہ دشمن ہمیں لڑوانے کی کوشش میں ہے تو پھر آپس میں ایک دوسرے کے عقائد کو ٹھیس نا پہنچاتے ہوئے ہم اتحاد سے کیوں نہیں رہ سکتے؟
بلکل رہ سکتے ہیں۔ اِس شخص کو دیکھیے جس کا سارا خاندان شیعہ سنی فساد کے چلتے ختم ہو گیا لیکن سلام ہے درویش کو بندوق اٹھا کے بدلے میں فساد کرنے کی بجائے قلم اٹھاکے اپنےدرد کو زباں دی۔ اور آج سرائیکی وسیب میں لوگ اسکا نام محبت ہی نہی بلکہ عقیدت سے لیتے ہیں