یہ “ عورت مارچ “ والی خواتین ہماری بچیوں کو خراب کر رہی ہیں ، یہ فیمنسٹ ہماری عورتوں کو ورغلا کر ، ہمارے معاشرے کو برباد کرنا چاہتی ہیں ، یہ سب ہمارے اعلی اقدار کے جانی دشمن ہیں
آپ کی خواتین کیوں ان کی باتوں میں آ رہی ہیں ، کیوں وہ ان کے پروپیگینڈا سے متاثر ہو رہی ہیں ، کیوں آپ
کے گھر کا اعلی و ارفع ماحول اور بلند اقدار ان جو روکنے سے محروم ہیں ۔ کیا ان کی پرورش کرتے وقت دماغ کا خانہ خالی چھوڑا تھا جو کوئ بھی آ کر ، کچھ بھی کہے ، معاشرے کی خواتین پیروی کو نکل پڑتی ہیں ۔ کیوں جب کوئ ان سے کہتی ہے کہ تمھارے حق پر ڈاکہ ڈالا جا رہا ہے تو ایک ٹھنڈی آہ نکلتی
ہے
اس معاشرے کے بگاڑ کی وجہ باہر کی این جی اوز کا پروپیگینڈا ہے یا آپ کے غلط رسم و رواج جو خواتین کو ان کی بات سننے ، ان کے نظریات میں پناہ لینے پر مجبور کرتے ہیں
اگر اتنا ہی بلندترین خاندانی نظام آپ رکھتے ہیں تو چار فیمنسٹ کے کہنے پر ، خلع کا ریشو سات سو فیصد بڑھ جاتا ہے ،
وہ
اس لیے بڑھتا ہے کہ واقعی کسی کا سانس گھٹ رہا ہوتا ہے ، اسے پناہ چاہے ، وہ پھر رنگین خوابوں میں ملے یا سرابوں میں ،
اس معاشرے کی عورت کی بجاۓ ، اس معاشرے کے بگاڑ کی وجہ اس معاشرے کا مرد ہے
جب ایک ایسے نبی صہ کا امتی ہونے کے بعد ، جو اپنے کپڑے خود دھوتا ہو ، جوتے خود گانٹھتا ہو ،
بیوی کی دلجوئ کو گھنٹوں اسے کاندھوں پر سوار تماشا دکھاتا ہو ، وہ دوستوں کے ساتھ کھیل میں مصروف ہو تو دروازے کے باہر رک جاتا ہو کہ میری وجہ سے اس کی سہلیاں چلی گئیں تو اس کا کھیل ادھورا نا رہ جاۓ
اس کی بجاۓ ، پانی پلا ، میرے جوتے کہاں ، یہ کھانا بنایا ہے ، کپڑے دھونے نہیں آتے
کام والی رکھ تو دی ہے سنایا جاتا ہے ، تو آپ کے گھر میں پریشانی کا باعث ، سنت سے ہٹے ہوۓ آپ ہیں ، خاتون خانہ نہیں
بہت برا لگتا ہے نا “ اپنا کھانا خود گرم کر لو “ میں نے جو آج تک آپ صہ کے بارے پڑھا ہے ، ان کو اس بات پر غصہ نا آتا بلکہ پوچھا جاتا ، آپ کے لیے بھی گرم کر دوں ،
خود ک
کے اوپر اپنے تمام فرائض کی ادائیگی لازم کیجیے ، آپ کو نعروں سے ڈر لگنا اور معاشرے کی عورت کو کسی کے نعروں کے پیچھے جانا ، دونوں کی ہی ضرورت نہیں رہے گی
معاشرے کے بگاڑ کی وجہ یہ عوامل نہیں ، جن پر ملبہ ڈالا جاتا ہے ، وجہ آپ کا اسلام پر ایک رتی برابر عمل کیے بنا ، اسے عورت کو جھکا
جھکانے کے لیے ایک ہتھیار کی طرح استعمال کرنا ہے
جب آپ خود کو سدھار لیں گے کسی سے ڈر کی ضرورت نہیں رہے گی ، اپنی منافقت کے ڈھیر سے باہر آئیے ، اسلام عورتوں کی بجاۓ خود پر نافذ کیجیے پریشانی دور ہو جاۓ گی
You can follow @notyourpastry.
Tip: mention @twtextapp on a Twitter thread with the keyword “unroll” to get a link to it.

Latest Threads Unrolled:

By continuing to use the site, you are consenting to the use of cookies as explained in our Cookie Policy to improve your experience.