میں نے آج تک اتنا طویل ٹوئٹر پر کبھی نہیں لکھا، بنتی تو اس پر ویڈیو ہے لیکن فی الحال اس پر گزارہ کریں۔۔۔
عمران خان ہزارہ کیوں نہیں جا رہے؟ اسکو تو ان کی فکر ہی نہیں ہے اور نا اسے کوئی ان کی پرواہ ہے، اپوزیشن میں تھا تو فوری جاتا تھا اور حکومت وقت پر تنقید بھی کرتا تھا لیکن ++
عمران خان ہزارہ کیوں نہیں جا رہے؟ اسکو تو ان کی فکر ہی نہیں ہے اور نا اسے کوئی ان کی پرواہ ہے، اپوزیشن میں تھا تو فوری جاتا تھا اور حکومت وقت پر تنقید بھی کرتا تھا لیکن ++
اب اسے کوئی پرواہ نہیں وغیرہ وغیرہ۔۔
عمران خان کو اپنے لوگوں کی کتنی پرواہ ہے اس سے تو اسکی تمام زندگی بھری ہوئی ہے، کینسر اسپتال سے لے کر پاکستان میں کوئی بھوکا نہیں سوئے گا پراجیکٹ تک تمام وہ "احساسات" ہیں جو اللہ نے بہت ہی کم لوگوں کو نصیب کیے ہیں۔ ہزاروں مائیں روزانہ کینسر++
عمران خان کو اپنے لوگوں کی کتنی پرواہ ہے اس سے تو اسکی تمام زندگی بھری ہوئی ہے، کینسر اسپتال سے لے کر پاکستان میں کوئی بھوکا نہیں سوئے گا پراجیکٹ تک تمام وہ "احساسات" ہیں جو اللہ نے بہت ہی کم لوگوں کو نصیب کیے ہیں۔ ہزاروں مائیں روزانہ کینسر++
کے مرض سے مرتی ہیں لیکن کبھی کسی کو اسکی پرواہ نہیں ہوئی لیکن اس مرد مجاہد نے بغیر کسی حکومتی عہدے کے ایسا اسپتال بنا دکھایا اور وہ بھی مفت میں کے دنیا آج بھی حیران ہے، میانوالی سے ایک سیٹ جیتا، کسی کی غمی خوشی میں شرکت کی ہو یا نا کی ہو وہاں کوئی سڑک یا نالی پکی کروائی ہو ++
یا نا کروائی ہو لیکن وہاں دنیا کی ایک بہترین یونیورسٹی بنا دی جہاں غریب ترین گھرانوں کے بچے مفت تعلیم حاصل کر رہے ہیں، سیلاب آئے یا کوئی زلزلہ سب سے پہلے سب سے آگے آپ نے ہمیشہ عمران خان کو پایا، اس کے علاوہ بھی بہت کچھ بیان کرنے کو ہے لیکن اب آ جاتے ہیں کے حکومت ملی تو سب ++
سے پہلے لنگر خانوں اور پناہ گاہوں کی بات کی، ملکی تاریخ کی سات سے زائد دہائیوں میں کبھی کسی کو خیال نہیں آیا کے ایسی شدید سردی میں لوگ باہر فٹ ہاتھ پر سوتے ہیں، اس کا احساس بھی اسی حکمران کو اللہ نے دیا، اسپتالوں کو ٹھیک کرنے کی سر توڑ کوشش جاری ہے اور بہترین علاج یہ ڈھونڈا کے ++
جہاں جہاں ہماری حکومت ہے وہاں تمام گھرانوں کو دس لاکھ روپے سالانہ حکومت کی جانب سے انشورنس دی جائے اور یہ انشورنس پرائیوٹ اسپتالوں میں بھی چل سکتی ہے۔۔۔ کرونا کی عالمی وبا آئی اور پورا ملک ایک طوفان بدتمیزی میں مبتلا لاک ڈاؤن کی بات کر رہا تھا اور عمران خان ایک باپ کی طرح اپنے++
سب سے کمزور بچوں اپنے مزدوروں کی بات کر رہا تھا، اپنے دیہاڑی داروں کے لئیے پریشان تھا اور اسی لئے مکمل لاک ڈاؤن کے حق میں نہیں رہااور وقت نے ثابت کیا کے یہ سارے افلاطون غلط تھے اور اللہ نے اسے سرخرو کیا، ٹیکسٹائل کو فُل کیپیسیٹی میں آرڈر ملنا شروع ہوئے تو فیصل آباد اور سیالکوٹ ++
میں فیکٹری مالکان سے خطاب میں کہا کے اب آپکا کاروبار بہت آگے جائے گا اور حکومت ہر وہ کام کرے گی جس سے آپ کے لئیے آسانیاں پیدا ہوں لیکن جوں جوں آپ پیسے بنائیں گے میری درخواست ہے کے اپنے مزدوروں کا بھی خیال رکھئیے گا، انکے بھی پیسے بڑھائیے گا۔۔۔۔ نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم کی بات ہو++
تو ہمیشہ سنتے ہوں گے کے جو لوگ اپنی چھت نہیں بنا سکتے ہم ان کے لییے یہ اسکیم لا رہے ہیں، احساس پروگرام سے بہتر شائید ہی اس ملک کی تاریخ میں حکومت وقت کی جانب سے کسی نے ایسا احساس کیا ہو۔وزیراعظم بنتے ہی جس جس ملک کا دورہ کیا وہاں جا کر ان کے حکمرانوں سے کہا کے میرے ملک کے مزدور++
جو چھوٹے چھوٹے قانون شکنی میں ملوث ہیں انہیں رہا کر دیں، میرے لوگ ہیں وہ، بہت مجبوریوں سے باہر کے ملک نوکریاں کرنے آتے ہیں انہیں معاف کر دیں۔۔۔ اس کے علاوہ بھی بیسیوں باتیں ہیں جو ہو سکتی ہیں اور حالیہ اعلان کے اب ہم ایسا پروگرام لا رہے ہیں کے اس ملک میں کوئی بھوکا نا سوئے۔۔۔
یہ چند وہ چیزیں ہیں جو انسانیت سے لبریز ہیں لیکن پھر بھی اعتراض ہے کے ہزارہ والوں کا اسے خیال نہیں۔۔۔کیا وزیراعظم کو وہاں جانا چاہئیے؟ بالکل جانا چاہیے سو فیصد جانا چاہئیے لیکن کیوں نہیں جا رہے کا جواب "it is over our pay grade" یقیناً کوئی سیکورٹی حالات کے پیش نظر یہ فیصلہ ہے۔++
آخری بات کے اس ملک میں خواتین و بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات کوئی نئے نہیں، ہمیشہ سے ایسے واقعات ہوتے رہے اور اس ملک کے سب سے بڑے چور خاندان کے چشم و چراغ المعروف خادم اعلی ہر موقع پر پہنچے اور جھوٹے وعدے کئیے، کیمرے کے سامنے تصاویر بنائیں اور واپس آ گئے لیکن حرام ہے کوئی ++
عملی قدم اُٹھایا ہو، یہاں ایک موٹروے والا واقعہ ہوا تو خواتین و بچوں کے ساتھ زیادتی کرنے والوں کے لئیے سخت ترین قانون اسمبلی سے پاس کروا کے صدر پاکستان سے منظوری بھی دلوا دی اور حکومت کا یہی کام ہے کے ٹسوے بہانے کی بجائے ایسے اقدامات کرے کے ایسے واقعات کی روک تھام ہو سکے۔++
آپ دیکھیں گے کے انشااللہ ہزارہ کے لوگوں کے لیے بھی یہ مسیحا ایسا ہی کچھ کرے گااور عمران خان میں جتنی انسانیت ہے اسکا مقابلہ اپوزیشن والے سو بار دوبارہ پیدا ہو کر بھی نہیں کر سکتے۔ آخری بات جو ہمیشہ کہتا ہوں“عمران خان کے ناقدین کا ایک ہی مسئلہ ہے، یہ عمران خان کو جانتے نہیں”ختم شد