ڈی ایم!!
ٹویٹر کا ایک فیچر ہے تو اسکا ایک مقصد ہے۔
دل چاہا اس پہ کچھ لکھوں۔
ایک ٹویٹر کی ٹائم لائن والی ہلچل ہے تو ایک سیکرٹ ڈی ایم لائف!
بہت سے لوگوں کو ہر طرح کے تجربات ہوئے ہیں!
کافی لوگوں کو اس سے مایوسی ہوئی تو کئی لوگوں کو اس سے اچھے دوست بھی مل گئے۔😇
ہمارے پاس فیس بک کانٹیکٹس ہیں،وٹس ایپ ، فون اور اسی طرح ٹویٹر کانٹیکٹس بھی۔کانٹیکٹس آخر ہوتے ہی کیوں ہیں؟🤷‍♀️
اسی لئے کہ بوقت ضرورت آپ ایک دوسرے کی خیر خیریت پوچھ لیں، خوشی غمی میں کسی کے کام آ جائیں۔کبھی سال بھر بات نہیں ہوتی مگر عید، سالگراہ اور نئے سال کی مبارکباد سب دیتے ہیں
ہم میں سے کتنے ہی ایسے لوگ ہیں جنہوں نے کبھی کسی سے بھی ڈی ایم میں بات نا کی ہو؟
میرے خیال میں ہم سب کبھی نا کبھی ڈی ایم کرتے بھی ہیں اور اسکا جواب بھی دیتے ہیں۔
مسئلہ کہاں کھڑا ہوتا ہے جہاں کسی بھی طور کسی کی courtesy
manners اور kindness
کو استعمال کرنا شروع کر دیا جائے۔
جب کسی کی ذاتیات میں غیر ضروری دخل دیا جائے یا پھر خود کو کسی پہ مسلط کر دیا جائے۔غیر ضروری تجسس گناہ ہے اور ہم سے اکثر ڈی ایم میں صرف تجسس کی تسکین کےلئے جاتے ہیں😐
اگر کچھ لوگ کمفر ٹیبل ہیں اور میچور لوگوں کی طرح ایک دوسرے سے بات کر سکتے ہیں تو کسی اور کو ان کیلئے غیر ضروری پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔
ہاں جب آپ ڈی ایم میں ہونے والی ہمہ قسمی گفتگو معاملہ بگڑتے ہی پبلک میں اچھالیں گے تو جو بھی پڑھے گا، بقدر ضرورت گوہر افشانی ضرور کرے گا۔
ڈی ایم ہو یا زندگی،خوش دلی سے آپ اسی کے ساتھ آگے بڑھتے ہیں جس پہ اعتبار ہوتا ہے جو آپ پہ اعتبار کرتا ہے۔
لوگوں کی اپنے لئے بیزاری یا احتیاط بھانپتے ہوئے، اپنی عزت نفس کا خیال رکھتے ہوئے، دوری اختیار کرنا حماقت نہیں۔
ذاتی طور پر،مجھ سے جتنے بھی ٹویپس نے ڈی ایم میں بات کی،ان کی تعریف نا کرنا زیادتی ہو گی۔آپ کے دوست یا خیر خواہ آپ سے بات کرتے ہیں مگر گفتگو کو آپ کتنا طویل کرنا چاہتے ہیں کہاں تک لے کے جانا چاہتے ہیں،دونوں پہ فریقین پہ ڈیپنڈ کرتا ہے۔
محتاط رہنا اچھا ہے اس میں نقصان نہیں😊
ڈی ایم میں ہونے والی گفتگو اگر امانت ہے تو وہاں ہونے والے کھیل جو کچھ لوگ مسلسل کھیل رہے ہیں، انکا سد باب بھی ضروری ہے۔
میرا مشاہدہ یہ ہے کہ عام طور پر چھوٹے اکاونٹس یا نئے آنے والے پھنستے یا پھنساتے ہیں۔
جو لوگ الگ تھلگ اور اداس نظر آتے ہیں وہ بھی آسان شکار ہیں۔
ایک بات یاد رکھیں سب کی زندگی میں مسائل ہیں۔
Life is all about Trials.
اگر آپ یہ سمجھیں کہ جن لوگوں سے آپکی بات چیت چل رہی ہے انکے سامنے رونے دھونے سے آپکے مسائل کم یا ختم ہو جائینگے تو یہ یہاں بھی حقیقی زندگی کی طرح قسمت سے ہوگا۔ہو سکتا ہے لوگ آپکو غور اور توجہ سے سنیں۔
اندر کہیں گہرائی میں آپکے بہترین listener اور دوست بھی آپکا image بنا رہے ہوتے ہیں
یہ انکا قصور نہیں،انسانی فطرت ہے۔اعتبار کے بغیر زندگی چل بھی نہیں سکتی،لیکن کس حد تک اور کس پہ کرنا ہے اس کے لئے emotional intelligent ہونا ضروری ہے
اور بے شک!
اللہ ہی بہترین دوست اور مددگار ہے
ایک اور بات جو نوٹس کی ہے یہاں وہ یہ کہ لوگ اچھی دوستیوں کے درمیان ضرور آتےہیں۔گڑبڑ یہیں سے شروع ہوتی ہے۔
ایسا آپ کے ساتھ روزمرہ کی زندگی میں بھی ہوتا ہے،سکولز، کالجز ،ورک پلیسز پہ بھی۔
صرف ایک بات سے حوصلہ رکھیں، آپکا بہترین دوست چرایا نہیں جا سکتا😇
کچھ چیزیں جو آپکو ٹویٹر پر خوش رکھیں گی 👇
1: لوگوں کے ساتھ بنا مطلب عزت اور محبت کا واسطہ اور تعلق رکھیں
2: کسی کے پیچھے نا بھاگیں
3: جہاں اخلاقیات کا بہت فرق ہو، دوستی دیرپا نہیں ہوتی۔
4:دو لوگوں کی بہت خوبصورت دوستی دیکھ کے ماشا ء اللہ پڑھیں مگر ان میں گھسنے کی کوشش نا کریں
5:دوستی کا بڑھا ہاتھ ضرور تھامیں لیکن جنرل اخلاقیات دیکھ کے!
6: ایک سے زیادہ دوستوں کی موجودگی میں یا تو سب برابر ہونگے یا پھر everyone should know who's your best friend.
7:کسی ایک دوست سے شکایت کی صورت میں اول تو اسی سے بات کریں ورنہ ایسے دوست سے جو مشترکہ ہو اور صلح کرا سکے۔
8:دوستی ایک ذمہ داری ہے، آپ مرد ہیں یا عورت بنیادی اخلاقی اصولوں کے ساتھ ہی یہ ذمہ داری قبول کریں ورنہ صرف ٹائم پاس لوگ ہر طرح کی bashing کیلئے تیار رہیں
9: دوستی اور افئیر میں بہت فرق ہے۔
Don't ever confuse good friendships with cloudy relations.🤷‍♀️
9: لوگوں کی ٹویٹس سے انکو available, دکھی، غمگین یا تنہا سمجھنا بند کر دیں.
10: اپنے دوستوں کی کامیابی پہ ان سے زیادہ خوش ہوں،زبان اور غصے پہ قابو رکھیں۔
سب ڈسکس کریں مگر تمیز کے دائرے میں!
11: Be Yourself! Be Yourself!
کسی اور کی شخصیت کا پردہ چڑھا کے دوست بنانا بلکل غلط ہے!
Last but not the Least, we should be thankful to all pure souls we found here 😇🥰
Some friendships which started from DMs are more like Family friendships Now❤
Intentions & Interests Count in DMs too just like your Real Life..😇
You can follow @Farishtay4.
Tip: mention @twtextapp on a Twitter thread with the keyword “unroll” to get a link to it.

Latest Threads Unrolled:

By continuing to use the site, you are consenting to the use of cookies as explained in our Cookie Policy to improve your experience.