اس تصویر میں ایرانی IRGC کے کمانڈر جنرل عامر علی کے پیچھے پرچموں کی ایک قطار ہے جو "ایرانی پراکسیز" کے ہیں۔
ان میں سے ایک پرچم زینبیون بریگیڈ کا بھی ہے جو پاکستان سے بھرتی کیے گئے ہزارہ، پاراچناری، گلگتی شیعہ جوانوں پر مشتمل ہے۔
اس تھریڈ میں زینبیون کی کچھ "سرگرمیاں" دکھاؤں گا ++
زینبیون بریگیڈ کے دہشت گرد شام میں "ریاست کی خدمت" کرتے ہوئے۔
یاد رہے یہ وہ ریاست نہیں جس پہ "دہشت گردوں کیلئے نرم گوشہ" کا الزام لگاتے۔
بلکہ یہ تو ایرانی ریاست ہے جس کے پاکستان سے بھی زیادہ وفادار تھے اور ہیں۔
بولو سبحان اللہ اور کہو یہ جو دہشت گردی ہے۔۔۔
شام میں ہلاک ہونے والے زینبیون دہشت گردوں کی لاشیں ایران لا کر "سرکاری تدفین" کی جاتی ہے۔
ایرانی مُلا ان کے جنازے پڑھتے ہیں اور پاکستان میں موجود ان کے وفادار ان کی شان میں ترانے گاتے ہیں۔
انا زینبیون۔۔۔ انا فاطمیون۔۔۔ پھر نعرے لگاتے یہ جو دہشت گردی ہے۔۔۔
پاکستان سے شام جانے والے زینبیون دہشت گردوں پہ دنیا نے ڈاکومنٹریز بنائی ہیں۔
یہ کس ریاست کی دہشت گردوں کیلئے ہمدردی کا نتیجہ ہیں؟ کیا انہیں حکومت پاکستان نے بھیجا؟
ہزاروں کلومیٹر دور پرائی جنگ لڑنے اور اپنے گھر لانے والوں کے سہولت کاروں سے سوال نی بنتا؟
شام کے مختلف علاقوں میں لڑنے والے یہ پاکستانی زینبیون دہشت گرد کس کی اجازت سے گئے؟ ان کو کس ریاست نے وہاں بھیجا؟
کیا پاکستان میں موجود ایران کے وفادار ان زینبیون دہشت گردوں کے ہمدرد اور سہولت کار نہیں؟ کیا ان کو آئیڈیلائز نہیں کیا جاتا؟
پھر گالی ریاست کو؟
پاراچنار سے شام جانے والے پاکستانی زینبیون دہشت گرد،
جو شام کے علاقے البکامل (صوبہ دیرالزور) میں "ریاست کی خدمت" کر رہے ہیں۔
اور اس خدمت کا جب بدلہ ملتا ہے تو پھر کہتے ہیں۔۔۔ یہ جو دہشت گردی ہے۔
نوٹ: آڈیو میں پاراچناری پشتو میں مرثیہ کہا جا رہا ہے اجتماعی
شام کے علاقے بکامل میں "ریاست کی خدمت" کرتے ہوئے زینبیون دہشت گرد جن کا تعلق پاراچنار سے ہے۔ آڈیو میں پشتو زبان بولی جا رہی ہے۔
ریاست کی اتنی خدمت کرنے کے بعد ریاست سے سوال اٹھانے کا حق تو واقعی بنتا ہے۔ تو پھر بولو۔۔۔ یہ جو دہشت گردی ہے۔۔۔۔
زینبیون کا ایک "ہینڈلر" علامہ فواد حسین الحسینی۔
جو اس بات پر بضد ہے کہ داعش سے لڑنے شام جانا ہمارا "مذہبی فرض" ہے۔
اگر مذہبی فرض ہے تو پھر ریاست سے کس چیز کا گلہ ہے؟ مسلکی فساد کیلئے جاتے ہوئے ریاست سے پوچھ کر جاتے ہو؟ ایران کی ریاستی لڑائی میں پاکستان کاہے کو جلا دیا ظالمو؟
علامہ صادق تقوی صاحب کو سنئیے اور سر دھُنئیے۔
"زینبیون کا ایک فائٹر زخمی حالت میں کراچی لایا گیا۔ اس کی حالت کافی خراب تھی۔ آخری وقت میں بی بی فاطمہ زہراء اُس کے پاس آئیں۔۔۔"
اسی قسم کے مذہبی چُورن سے شیعہ جوانوں کو ایرانی پراکسی وار کیلئے تیار کیا جاتا ہے
کوئٹہ کے ہزارہ زینبیون کی شام میں "ریاستی خدمت"۔
جنرل قاسم سلیمانی کی سرکردگی میں "مزارات" کی حفاظت؟
کیا اس ویڈیو میں آپ کو دور دور تک کوئی مزار یا مقدس مقام نظر آ رہا؟
مزارات/مقامات سب دمشق میں ہیں اور زینبیون سینکڑوں میل دور دیرالزور کے صحراؤں میں لڑ رہے
زینبیون کوئی "ڈھکی چھپی" چیز نہیں۔
بڑے بڑے علامہ صاحبان دن دہاڑے ان کے سہولت کار ہیں۔
علامہ صادق تقوی صاحب کے ارشادات سنئے:
"لعنت ہو پاکستانی اداروں پر کہ یہ زینبیون کو شام میں لڑنے پر گرفتار کرتے ہیں۔ زینبیون خامنہ ائی کے آنکھ کے تارے ہیں۔ شام جا کر جہاد کرنا کون سا جرم ہے۔۔۔۔۔"
پاکستانی زینبیون دہشت گرد جو شام میں لڑتے ہوئے مارے گئے۔
1۔ سہیل عباس۔
2۔ ثاقب کربلائی۔
یہ دونوں بھی کسی نہ کسی "مسنگ پرسنز" لسٹ میں شامل ہوں گے۔
ان کے لواحقین بھی کل کو سڑکوں پر بیٹھ کر کہیں گے ریاست ہمیں جواب دے؟
پاکستانی زینبیون دہشت گرد جو شام میں لڑتے ہوئے مارے گئے۔
1۔ اخلاق حسین۔
2۔ مظاہر حسین۔
ایسے سینکڑوں پوسٹر ایرانی پاسداران انقلاب شائع کرتی ہے
زینبیون کے پاکستانی دہشت گرد جو شام میں مارے گئے۔
1۔ حشمت علی۔
2۔ جاوید حسین۔
ایسے سینکڑوں پوسٹر ایرانی پاسداران انقلاب شائع کرتی ہے
زینبیون کے "مسنگ پرسنز" جو شام میں مارے گئے۔
ایسے سینکڑوں پوسٹر ایرانی پاسداران انقلاب شائع کرتی ہے جس میں پاکستان سے شام بھیجے گئے زینبیون دہشت گردوں کی عظمت بتائی جاتی ہے اور پاکستان میں اہل خانہ بلکہ پوری کمیونٹی ان پہ فخر کرتے ہیں
زینبیون کے شام میں مارے گئے پاکستانی دہشت گرد جن کے جنازے/تدفین ایران میں ہوتی ہے۔
پاکستان میں موجود ان دہشت گردون کے اہل خانہ بلکہ پوری کمیونٹی ان پہ فخر کرتے ہیں۔
بس کوئی کھل کر بولتا ہے تو کوئی "لبرل" ہونے کی وجہ سے شرماشرمی میں انکار کرتا ہے
زینبیون کے شام میں مارے گئے "مسنگ پرسنز"۔
ان پاکستانی دہشت گردوں کے جنازے/تدفین ایران میں ہوتی ہے۔
پاکستان میں موجود اہل خانہ بلکہ پوری کمیونٹی ان پہ فخر کرتے ہیں
زینبیون کے شام میں مارے جانے والے درجنوں دہشت گرد۔
یہ نوجوان پاکستان کے اندر موجود ایرانی وفادار ملاؤں کے ذریعے بھرتی کیے جاتے ہیں۔
پھر ان کو "زیاراتِ مقدسہ" کی زیارت کے بہانے ایران کا ویزہ دلوایا جاتا ہے۔ وہاں سے ٹریننگ کے بعد آگے شام بھیج دیے جاتے ہیں
یہ درجنوں پاکستانی زینبیون دہشت گرد شام میں مارے گئے۔
پاکستان میں ایرانی وفادار ملاؤں کے ذریعے انہیں بھرتی کیا جاتا ہے۔
پھر "زیاراتِ مقدسہ" کی زیارت کے بہانے ایران کا ویزہ دلوایا جاتا ہے۔
وہاں سے پاسداران انقلاب ان کو ٹریننگ کے بعد آگے شام بھیج دیتے ہیں
جو لوگ کہہ رہے کہ زینبیون نے پپاکستان میں کیا دہشت گردی کی ہے،
ان کیلئے CTD کے صرف ایک کیس کی رپورٹ پیش خدمت ہے جس میں زینبیون کے درجنوں حملوں کا ذکر ہے۔
ایسے درجنوں زینبیون دہشت گرد پکڑے جا چکے ہیں مختلف دہشت گردی کے کیسز میں اور ان کی کمیونٹی اب "مسنگ پرسنز" کا رونا رو رہی ہے
اس تھریڈ پہ درجنوں "کمیونٹی" والے گالیاں/جواز دے چکے۔
کہتے ہیں زینبیون کا "جہاد" جائز ہے کیونکہ وہ "مزاراتِ مقدسہ" پر تعینات ہیں حفاظت کیلئے۔
یہ سفید جھوٹ ہے۔ مزارات دمشق شہر میں ہیں جبکہ زینبیون دہشت گرد دمشق سے سینکڑوں کلومیٹر دور بکمال، حساکە، حلب اور ادلب وغیرہ میں لڑ رہے ہیں
کچھ لوگ جواز پیش کر رہے کہ زینبیون پر پاکستان میں پابندی نہیں اسلئے جائز ہے۔
پاکستان میں زینبیون اپنے اصل نام سےنہیں بلکہ "فرنٹ" بنا کر کام کرتی ہے۔
پہلے "انصار الحسین" کے نام سےتھی۔ اس کے بعد "خدام الانبیاء" کے نام سے کام کرنے لگی۔ دونوں پر پابندی لگ چکی۔
نیکٹا لسٹ میں 64 اور 77
مارچ 2020 میں درجنوں زینبیون "شام ترک سرحد" پہ ترک افواج کے ہاتھوں مارے گئے۔
ترک سرحد پر کون سے مزارات ہیں جن کی حفاظت کیلئے زینبیون وہاں لڑ رہے؟
سچ یہی ہے کہ یہ ایرانی پراکسی وار ہے جس کیلئے بہانہ "مقدس مزارات" کا بناتے۔
نوٹ: مزارات دمشق میں ہیں جو ترک سرحد سے سینکڑوں میل دور ہے
زینبیون کی مئی 2020 کی ایک ویڈیو۔
دمشق سے سینکڑوں میل دور صحراؤں میں (دیر الزور صوبہ)،
یہ زینبیون دہشت گرد کس مزار کی حفاظت کرتے نظر آ رہے؟
اس علاقے میں سینکڑوں میل تک کسی اہلبیت کا مزار نہیں،
لیکن مزارات کے بہانے زینبیون اس علاقے میں ایرانی جنگ لڑ رہے https://twitter.com/DeirEzzor24/status/1267121503277113345
ایران کے شہر "قُم" میں زینبیون اور فاطمیون کا قبرستان۔
شام میں مرنے والے پاکستانی اور افغانی دہشت گرد مکمل سرکاری اعزاز کیساتھ ایسے قبرستانوں میں دفنائے جاتے ہیں۔
پاکستان سے ان ہلاک دہشت گردوں کے لواحقین کو قبرستان حاضری/فاتحہ کیلئے ایرانی حکومت کی طرف سے انتظامات کیے جاتے ہیں
زینبیون (سابقہ کالعدم سپاہ محمد) کے 7 دہشت گرد گرفتار۔
پنجاب CTD اور حساس اداروں کے مشترکہ آپریشن میں ایرانی دہشت گرد نیٹ ورک بےنقاب۔
ایران کے وفادار اس کے بعد بھی کہیں گے زینبیون تو چُنے مُنے کاکے ہیں، انہیں بدنام نہ کرو۔۔۔ ورنہ "داعشی" کہلاؤگے :) https://twitter.com/WuzgarX/status/1347192103609184257
خدانخواستہ آنے والے دنوں میں زینبیون کے یہ "شام پلٹ" جنگجو بڑی مصیبت بن سکتے ہیں۔
ان کو ایرانی وفادار تنظیمیں پاکستان کے شہروں میں احتجاج کے بہانے فساد کیلئے استعمال کریں گے۔
تازہ ترین خبروں کے مطابق ایرانی وفادار کراچی میں عام شہریوں کی گاڑیاں جلا رہے https://twitter.com/geonews_urdu/status/1347443626314444802
پاراچناری زینبیون دہشت گرد شام میں۔
پشتو میں ایک مشہور مقامی نغمہ گا رہے ہیں۔
یہ دہشت گرد دمشق میں موجود "مقدس مزارات" سے سینکڑوں کلومیٹر دور دیرالزور کے صحراؤں میں لڑ رہے ہیں۔ کون سا مزار؟ کس کی حفاظت؟ ایرانی پراکسی وار کیلئے بہانے ہیں سب
زینبیون کی شام میں "مقدس مقامات" کی حفاظت کا بہانہ بالکل لغو ہے۔
مقدس مقامات/مزارات دمشق کے علاقے میں ہیں جبکہ زینبیون ایرانی کمان میں دمشق سے سینکڑوں میل دور عراقی سرحد اور تُرک سرحد پر لڑ رہے۔ یہ صرف اور صرف ایرانی پراکسی جنگ ہے۔ مقدس مقامات صرف بہانہ ہے https://twitter.com/WuzgarX/status/1347794213157670912
You can follow @WuzgarX.
Tip: mention @twtextapp on a Twitter thread with the keyword “unroll” to get a link to it.

Latest Threads Unrolled:

By continuing to use the site, you are consenting to the use of cookies as explained in our Cookie Policy to improve your experience.