The Lost Decade:
گزشتہ دہائی میں کیاکیانہ دیکھاپاکستان نےجسکے آغازپر ایک مردقلندر اس دہائی کے اختتامی سالوں میں آنےوالی تباہی کی وارننگ دیتارہا لیکن اسکامزاق اڑایااس کی نہ سنی۔اورجب تباہی سر پرکھڑی ہوئی توکہتےہیں تم نے ۲۰۱۰ میں فلاں کام کرنےکوکہاتھااب کیوں نہیں کرتے… 1/14
2/14…خیر مثبت بات یہ ہے کہ ایک بھیانک ماضی تھا جس سے اس دہائی کے اختتامی سالوں میں بہتری کی طرف سفر شروع ہوا۔ گزشتہ دہائی کو پاکستان کے لیے “Lost Decade” کہا جاۓ تو بے جا نہ ہوگا۔ پاکستان میں صنعتیں بند ہونا شروع ہوئیں اور وہ وقت آیا جب ٹیکسٹائل مشینری کباڑیےکو بیچی گئی…
3/14…عوام بھی بد مست جھومتی رہی “قرض کی پیتے تھے مے ۔۔” کہ مصداق۔ سب سے بڑے حرام خور معاشرے میں سب سے معزز ٹھہرے۔ حرام حلال کا فرق مٹا دیا گیا۔ بجلی کے مہنگے ترین معاہدے کیے گۓ۔ سی این جی پرمٹ ریوڑیوں کی طرح بانٹے گۓ جس سے گیس کے عظیم ذخائر گاڑیوں میں پھکے۔…
4/14…پاکستان کی تاریخ کے مہنگے ترین قرضے لے کر عیاشیوں میں اڑا دیے گۓ۔ ایکسپورٹس گرتی گئیں امپورٹس بڑھتی گئیں لیکن ڈالر کو انجیکشن لگا کر روکا گیا جس کا نتیجہ یہ ہوا کے ۲۰۱۷ کے اختتام اور ۲۰۱۸ کے ابتدا تک پاکستان اپنی تاریخ کے بد ترین BOP کرائسس میں داخل ہو گیا…
5/14 …پاکستان قرض کےگرداب میں ایسا پھنسا کے نکلنا نا ممکن نظر آنے لگا۔کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ۱۹ارب ڈالر اور سٹیٹ بینک کے پاس پڑےصرف ۸ ارب ڈالر یعنی ۱۱ ارب ڈالرکاسیدھاڈیفالٹ۔ ذراجائیں تو ۲۰۱۰ میں بلکہ ۲۰۰۷-۸ سےسوچنا شروع کریں۔دس بارہ سال اس ملک کوبلا روک ٹوک بےرحمی کےساتھ لوٹا گیا…
6/14…گیا، زرداری جیسے چور کے بچے کو “بہترین سیاست دان” قرار دے کر اس قوم کی رہی سہی اخلاقیات کا جنازہ نکال دیا گیا، چوری عام ہوئی، حرام حلال کا فرق مٹتا گیا، کراچی سرکاری ذمینیں املاک حتی کے نالے تک کاٹ کاٹ کر بیچنے کا کاروبار بام عروج پر پہنچا، شہر کا حلیہ بدل گیا بربادہوگیا…
7/14…شہروہاں پہنچ گیا کہ آج جس جگہ ہاتھ لگاؤ کاغذ میں کچھ ہے ذمین پر کچھ ہے، پلاننگ تباہ ۔ پاکستان کی تاریخ میں دہشت گردی کی بد ترین لہر اٹھی جس کی آڑ میں کراچی میں الطاف حسین اور زرداری کی ہوس کے نتیجے میں گینگ وار شروع ہوئی جس نے شہر جلا کر رکھ دیا۔ پنجاب کے قبضہ مافیا…
8/14…اور استحصال کی الگ داستان ہے۔ ایک وقت ایسا بھی آیا کہ خیبر پختونخوا باقی ملک سے کٹ چکا تھا۔ لسانیت مذہبی جنونیت سب کو پروان چڑھا کر ملک میں آگ لگائی گیی۔ ٹی وی اینکرز کو پےرول پر ڈال کر ان کے ذریعی سیاہ کو سفید اور سفید کو سیاہ ثابت کروا کر قوم کو ذہنی مریض بنا دیا گیا۔…
9/14…ذرا یاد تو کریں ۔ پاکستان دنیا میں تنہا ہوا، بھارتی کنٹرول پاکستان پر بڑھا، ہمارے اندر قومی احساس کمتری پیدا کیا گیا۔ ہر طرف سے پاکستان پر لعن طعن ہوئی اور حکمراں “جی بالکل ٹھیک کہا آپ نے حضور۔۔” کہ کر ہر بے عزتی قبول کرتے گۓ۔ مجھے یاد ہے عمران خان نے وزیراعظم بننے سے…
10/14…پہلے ٹرمپ کے ایک بے ہودہ ٹویٹ پر ٹویٹر اکاونٹ سے لے کر سی این این تک ہر جگہ اس پر سخت رویہ اختیار کیا تو کئی لوگوں نے کہا “اپوزیشن میں کرنا آسان ہے حکومت میں کر کے دکھاۓ”۔ پھر وہ دن بھی آیا کہ وزیراعظم بننے کے بعد ٹرمپ نے ویسی ہی ہرزہ سرائی کی جس کا جواب وزیراعظم عمران…
11/14…خان نے پہلے سے بھی ذیادہ سخت انداز میں دیا جس کا نتیجہ یہ ہوا کے امریکی ہرزہ سرائی کا سلسلہ بند ہوگیا اور عالمی طاقتوں نے پاکستان کے بارے میں سمجھ لیا کہ اب وہ پرانا والا معاملہ نہیں کہ ان کو گالیاں دیے جاؤ اور آگے سے حکمراں سر جھکا کر سنتے رہیں۔ بہرحال لکھنے کو کہنے کو…
12/14…پتہ نہیں کیا کیا بھرا ہے کون سا شعبہ ہے کون سا حصہ ہے جس کو برباد نہیں کیا گیا۔ کیونکہ میں شاہد ہوں اس دہائی کا اور الحمدللہ ان لوگوں میں سے ہوں جنہوں نے اس پستی کو قبول کرنے سے انکار کیا اور ناممکن کو ممکن بنانے کے لیے مرد قلندر عمران خان کی آواز پر لبیک کہا ڈٹا رہا ان…
13/14…ڈٹارہاان بے شرم قومی مجرموں کےآگے یہاں تک کے ان کےاقتدار کا سورج غروب ہوا اور پاکستان کے لیے ایک نئی صبح ایک نئی منزل کا آغاز ہوا۔ اگلی دہائی انشااللہ پاکستان کےعروج کی دہائی ہے۔اللہ پاک بہت کم قوموں کوسنبھلنے کا موقع دیتےہیں۔ گزشتہ ۱۱-۱۲ سال کی پٹائی کےبعد اللہ نے موقع…
14/14 …اللہ نے موقع دیا ہے کہ ہم خود کو سدھار لیں۔ گزشتہ دہائی سے سبق سیکھیں اور اس راستے جانے کا سوچیں بھی نہیں جس پر جانے کی سزا ہم نے من حیث القوم ۱۱-۱۲ سال بھگتی۔
تقویم احسن صدیقی
You can follow @TASiddiquis.
Tip: mention @twtextapp on a Twitter thread with the keyword “unroll” to get a link to it.

Latest Threads Unrolled:

By continuing to use the site, you are consenting to the use of cookies as explained in our Cookie Policy to improve your experience.