#Water4life
تھریڈ⚠️
پاکستان میں ہر سال 70 ارب ڈالر کا پانی سمندر کی نذر ہو جاتا ہے جبکہ پاکستان تیسرا بڑا ملک ہے جو زمینی پانی استعمال کر رہا اور زمین سے پانی نکالنے والا چوتھا بڑا ملک ہے جس کا 60 فیصد زراعت میں استعمال ہوتا ہے
پانی کو ذخیرہ کرنے۔۔۔ پانی کے کم سے کم استعمال اور👇
استعمال شدہ پانی کو دوبارہ قابل استعمال بنانے پر توجہ نہ دی گئی تو مستقبل میں جس بحران کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے اس کے اثرات کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا
بات یہاں پر ختم نہیں ہوتی دنیا میں پانی کی قلت کا شکار ممالک کی فہرست میں بھی پاکستان تیسرے نمبر پر ہے۔ پاکستان کونسل آف ریسرچ👇
ان واٹر ریسورسز نے بھی اپنی رپورٹ میں پیشنگوئی کی تھی کہ اگر حکومت نے آبی وسائل کو محفوظ بنانے کے لئے کو خاطر خواہ انتظام نہ کیے تو پاکستان 2025 تک شدید خشک سالی کا شکار ہو جائے گا۔ زمین سے حاصل کردہ پانی مزید نیچے چلا جائے گا اور بور سے حاصل کردہ پانی بھی ختم ہو جائے گا👇
پانی کے مسئلے پہ جنگوں کی پیشنگوئیاں سن کر عجیب لگتا ہے لیکن حقیقت یہی ہے کہ پانی کا بحران کسی دہشت گردی کے خطرہ سے کم نہیں۔۔۔ شہری آبادی تو ویسے ہی پانی خرید کر پینے پر مجبور ہے۔ غور کیجئے کہ اگر تمام پاکستان کے لوگ خرید کر پانی پیئے گے تو کیا ہوگا؟ سوال یہ بھی کہ 2025 میں آنے👇
والے پانی کے متوقع بحران اور ملک میں خشک سالی سے کیسے بچا جائے؟ حکومتی سطح پر پانی کے بحران پر کام تو ہورہا ہے لیکن مزید کی ضرورت ہے۔ ہنگامی طور پر ڈیموں کی تعمیر کے علاوہ بھی زیر زمین واٹر اسٹوریج بنائے جائیں
واٹر سٹریس سے بچنے کے لئے آبی ایمرجنسی لگائی جائے یعنی پانی کی ترسیل👇
کا نیا نظام متعارف کیا جائے جس کے تحت فی گھر ایک مخصوص حد تک پانی فراہم ہو۔ فلٹریشن پلانٹس زیادہ سے زیادہ نصب کیے جائیں۔۔۔
انفرادی سطح پر پانی کے بچاؤ کے لئے ہم عوام کو بھی سمجھداری کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔۔۔صرف باتوں سے کچھ نہیں ہوتا نا ہی حکومت کو گالیاں دینے سے ذمہ داری ادا👇
ہوجاتی ہے
ایک اندازے کے مطابق ہمارے ہاں جس طرح کپڑوں کو دھونے کا نظام ہے اس سے ہم تقریباً 116 لیٹر پانی کا ضیاع کرتے ہیں۔ اگر عوام سمجھداری کا مظاہرہ کریں تو بالٹی کا استعمال کرتے ہوئے کپڑے دھو سکتے ہیں، ایسا کرنے سے ہم 36 لیٹر میں بھی یہ کام مکمل کر سکتے ہیں۔۔ اسکے علاوہ جدید👇
ٹوئلٹ اور نہانے کے لئے شاور کا استعمال کرتے ہیں اور اس طرح ہم دن بھر میں تقریباً 20 لیٹر پانی صرف فلش کرنے میں ضائع کردیتے ہیں۔ اگر بالٹی کا استعمال ہو تو 6 لیٹر پانی استعمال ہوگا یعنی 14 لیٹر پانی بچایا جا سکتا ہے۔ شاور کے استعمال سے تقریباً 100 لیٹر پانی کا ضیاع ہوتا ہے، اگر👇
بالٹی کا استعمال ہو تو 6 لیٹر پانی استعمال ہو یعنی 94 لیٹر پانی ہم انفرادی سطح پر بچا سکتے ہیں۔۔۔۔
اکثر مرد حضرات شیو کرتے ہوئے پانی کا نل کھلا چھوڑ دیتے ہیں جس سے تقریبا 5 لیٹر پانی کا ضیاع ہوتا ہے، شیو کے لئے مَگ کا استعمال کیا جائے 1/2 لیٹر میں بھی شیو کی جا سکتی ہے۔۔۔۔ اسی👇
طرح منہ دھونے اور دانت صاف کرنے میں ہم نل کھلا رکھتے ہیں، اس سارے عمل میں ہم ہر بار تقریبا" 5 لیٹر پانی کا ضیاع کرتے ہیں اگر ضرورت کے تحت نل کھولیں، کفایت شعاری سے پانی استعمال کریں تو 0.75 لیٹر پانی استعمال ہو۔ گاڑی دھونا ہمارے ہاں معمولی کا عمل ہے، پاکستان میں گاڑی دھونے میں👇
سو لیٹر پانی ضائع کرتے ہیں، بالٹی کا استعمال کیا جائے تو 2 بالٹیوں میں بھی گاڑی دھل سکتی ہے
بات طوالت اختیار کرگئی کہنے کا مقصد بس اتنا کہ کفایت شعاری اختیار کر کے ہم اپنا فرض ادا کرسکتے ہیں
اسراف ویسے بھی منع ہے ہمارے مذھب میں، دریا کنارے بھی پانی ضائع کرنے سے اجتناب کا حکم 👇
ہے اور روز محشر ایک ایک قطرے کا حساب لیا جائے گا
پانی اللہ کی ایسی نعمت ہے جس پہ زندگی کا انحصار ہے اسلیئے پانی بچائیں تاکہ ہماری آنے والی نسلیں پانی کی قلت جیسے سنگین مسائل کا شکار نا ہوں!!

~السیدہ
You can follow @SyedaSays__.
Tip: mention @twtextapp on a Twitter thread with the keyword “unroll” to get a link to it.

Latest Threads Unrolled:

By continuing to use the site, you are consenting to the use of cookies as explained in our Cookie Policy to improve your experience.