تھریڈ 🎭

“کچھ یادیں کچھ باتیں ؀”

سندھ کی جُھلسا دینے والی گرمیوں کی تپش نے میرے سیل کو تندور بنا دیا تھا میری جِلد پھٹ کر اُترنے لگی تھی  میرے چہرے پر  پھنسیاں نکل آئی تھیں میرے بال جو ہمیشہ سے بہت گھنے تھے اب جھڑ کر مٹھی بھر رہ گئے تھے
حملہ آور فوج کی طرح کیڑے مکوڑے  میرے سیل میں گھس آتے تھے میں ان کیڑوں مکوڑوں کے ڈسنے سے خود کو بچانے کے لئے رات کے وقت اپنے سر کو چادر میں چھپانے کی کوشش کرتی تھی اور جب بہت زیادہ گرمی ہو جاتی تو سانس لینے کے لئے چادر کو ہٹا دیتی تھی
(دختر مشرق)
تاریخ 27 دسمبر 2007  کے خونی دن کو کبھی نہیں بھولے گی اس دن لیاقت باغ راولپنڈی میں بڑے جلسہ عام  سے خطاب کے بعد محترمہ بے نظیر بھٹو کو اپنی پارٹی کارکنوں کے ہمراہ شہید کر دیا گیا تھا
شہید بے نظیر بھٹو کو موت کا خوف نہیں تھا انہوں نے اپنے وطن سے دور رہنے کی بجائے اپنے لوگوں میں  مرنے کا انتخاب کیا وہ اپنی جان کو لاحق خطرات سے واقف تھیں لیکن انہوں نے آمر اور دہشت گردوں کے سامنے جھکنے سے انکار کردیا
انہوں نے آمر کو للکارا اور سڑکوں پر نکل کر جمہوریت اور انصاف کے لئے پاکستانی عوام کی قیادت کی انہوں نے زندگی بھر اور پھرآخر کار اپنی جان  کا نذرانہ دےکر جمہوریت کو مضبوط کیا اس سے پہلے ان کے والد نے پاکستان اور جمہوریت کے لئے اپنی جان دی تھی
اپنی پوری زندگی شہید محترمہ بے نظیر بھٹو نے رجعت پسند قوتوں کے خلاف جدوجہد کی تاکہ پاکستان کو ہر فرقے ، مذہب لسانی گروہ اور برادری کے ارکان کے لئے بہتر جگہ بنایا جاسکے ہر مسلک نسل زبان اور رنگ کے لوگ انہیں پسند کرتے تھے
پاراچنار سے کراچی تک وہ پاکستان کے مظلوم عوام کی واحد آواز تھی وہ پاکستان کے وفاق کی علامت تھیں اور اب بھی ہیں

بے نظیر بھٹو شہید نے ضیا الحق کی ظالمانہ آمریت کے دوران اپنے سیاسی کیریئر کا آغاز کیا
انہوں نے معاشرے میں دہشت گردی انتہا پسندی اور اجنبی معاشرتی  اقدار کو رواج دیا وہ ان مسلح ملیشیا کے بانی تھے جو آج بھی پاکستانیوں کو قتل  کر رہے ہیں
بے نظیر بھٹو شہید اور ان کی والدہ بیگم نصرت بھٹو نے بہادری سے پاکستان  کی تاریخ کے سب سے زیادہ ظالم آمر ضیاء الحق کا مقابلہ کیا
پاکستان کے پہلے جمہوری طور پر منتخب وزیر اعظم پاکستان کی صاحبزادی شہید بے نظیر بھٹو  کی کتاب دخترِ مشرق انصاف کے قیام کے لئے ان کی انتھک جدوجہد اور ان کی ذاتی ہمت اور بہادری کی گواہی ہے چھ ماہ تک شہید بے نظیر بھٹو کو سخت ترین حالات میں سکھر جیل میں قید رکھا گیا
سکھر جیل سے رہا ہونے کے بعد وہ کئی مہینوں تک ہسپتال میں زیر علاج رہیں کیونکہ اس کے نتیجے میں ان کی صحت کو بہت نقصان پہنچا تھا بعد میں انہیں کراچی سنٹرل جیل منتقل کردیا گیا جہاں وہ 11 دسمبر 1981 تک جیل میں رہیں
شہید بے نظیر بھٹو کی مشکلات یہاں ختم نہیں ہوئیں۔ انہیں گیارہ ماہ لاڑکانہ اور پھر چودہ ماہ تک کراچی میں نظربند رکھا گیا

درد تکالیف اور مشکلات بھٹو خاندان کا مقدر بنا دی گئیں جن کا ماں اور بیٹی دونوں نے بہادری کے ساتھ مقابلہ کیا
جو کبھی قریبی حلیف تھے انہوں نے ساتھ چھوڑ دیا۔ لیکن پیپلز پارٹی کے کارکن جو پارٹی کی حقیقی روح تھے، جیل گئے  انہیں تشدد کا نشانہ بنایا گیا ان کے اہل خانہ کو ہراساں کیا گیا لیکن وہ اپنے نظریئے سے پیچھے نہیں ہٹے
شہید بے نظیر مسلم دنیا کی پہلی جمہوری طور پر منتخب خاتون وزیر اعظم بن گئیں
اٹھارہ اکتوبر 2007 کو طویل جلاوطنی کے بعد پاکستان واپسی پر ان کے استقبالی جلوس میں دو دھماکے ہوئے اور پارٹی کے 275 کارکن اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ 600 سے زیادہ زخمی ہوئے
کارساز کا یہ اندوہناک واقعہ بھی انہیں پاکستان اور اس کے عوام کے لئے اپنی سیاسی جدوجہد جاری رکھنے سے باز نہیں رکھ سکا

بالاخر بینظیر بھٹو نے 27 دسمبر 2007 کو آمر اور انتہا پسند قوتوں سے لڑتے ہوئے اپنی جان دے دی
بھٹو خاندان کی انتھک قربانیوں کی وجہ سے اصل آئین بحال ہوا تھا

شہید محترمہ نے ہمیشہ غربت دہشت گردی ناخواندگی بے روزگاری بدعنوانی ، مہنگائی اور فرقہ وارانہ تشدد سے پاک   پاکستان کا خواب دیکھا
انہوں نے پاکستان کو ایک پرامن ، ترقی پسند اور روادار تعلیم یافتہ معاشرہ بنانے کے لئے مستقل جدوجہد کی اور کوشش کی
آج یتیموں کو شہید بے نظیر بھٹو کی میراث کے تحت "سویٹ ہومز آف پاکستان" میں بہتر تعلیم کے ساتھ پناہ گاہیں میسر ہیں اور بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (موجودہ حکومت نے اس پروگرام کا نام تبدیل کر کے احساس پروگرام رکھ دیا ہے) کے ذریعے غریب خواتین کی  مالی طور پر مدد کی جاتی ہے
بے نظیر بھٹو کی اصل عظمت اپنے بچوں اپنے والدین اپنے دوستوں اپنی پارٹی اور اس کے کارکنوں اور پاکستان سے محبت کا تحفہ ہے
شہید بے نظیر بھٹو کو اپنی بہادری استقامت اور قربانیوں کے لئے تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے 

اللّہ پاک غریق رحمت کرۓ آمین

جزاک اللّہ خیراً

♥️
You can follow @restiswell.
Tip: mention @twtextapp on a Twitter thread with the keyword “unroll” to get a link to it.

Latest Threads Unrolled:

By continuing to use the site, you are consenting to the use of cookies as explained in our Cookie Policy to improve your experience.