تھریڈ : post truth ear politics موجودہ نظام اور اس کی پراپوگنڈہ مشینری کا ایک جائزہ
عمران نیازی کی سیاست اور ہماری اسٹیبلشمنٹ نے جس طرح اس ملک میں جس طرز سیاست کو فروغ دیا جیسے منٹوں میں سچ کو جھوٹ اور جھوٹ کو سچ بنایا جاتا ہے اس کے سائنسی جائزہ کی ضرورت ہے یہ دو وجہ سے ضروری:1
پہلی وجہ تو یہ کہ کسی بھی مسلۂ کے حل کے لیے پہلے ضروری ہے اس مسلۂ کو سمجھا جائے اس کے بعد دوسرے مرحلے پر وہ strategy بنائی جا سکتی یہ ایک بہت لمبا ٹاپک ہے اس پر تھیسس لکھا جا سکتا سو ایک تھریڈ میں شاید سب نہ لکھ سکوں مگر آج آپ کو بنیادی آگاہی دے دوں گا :2
موجودہ دور انفارمیشن ایج ہے مگر اس دور میں دنیا بھر میں ایسی حکومتیں آئیں جیسے امریکہ برطانیہ برازیل انڈیا پاکستان ایسے لوگ سامنے آئے جنہوں نے سارے سماجی تال میل کو ہلا دیا ایسے میں ماہرین نفسیات ، سوشیالوجسٹ اور ماہرین سیاسیات نے اس دور کو post truth era یا پھر :3
Alternative reality کا دور کہا جانے لگا بعض ماہرین اسے ،fight against reality کا دور بھی کہتے ہیں کچھ ماہرین اسے post-factual / post reality politics بھی کہتے ہیں چلیں پہلے اس کی تعریف پڑھتے پر اس کی وضاحت کریں گے :4
Post-truth politics is a political culture in which debate is framed largely by appeals to emotion disconnected from the details of policy, and by the repeated assertion of talking points to which factual rebuttals are ignored
اس تعریف کو میں آسان الفاظ میں بیان کرتا :5
ماہرین کا یہ کہنا ہے کہ بعد از سچائی کے جو سیاست ہے اس میں بحث کو حقائق کے بجائے جزبات کئ لسوٹی سے دیکھا جاتا آپ چند لمحوں کو تحریک انصاف اور ففتھیوں کے دلائل کو سامنے لائیں وہ حقائق پر بات نہی کریں گے بلکے جزبات میں لتھڑی باتیں سستی حب الوطنی فرضی کرپشن کے قصے اور جانے کیا کیا:6
آپ ان کے آگے دلائل کے ڈھیر لگا دیجئے مگر ان کی تو ذہنی تشکیل یا cognitive restructuring اس طرح ہوئی ہے کہ ان کے لیے فیکٹ میٹر ہی نہی کرتے اور یہ سب کیسے ہوا ؟ اس کے لیے آپ کو کچھ چیزیں سمجھنا پڑیں گی :7
موجودہ post truth politics کے فروغ میں چند ذرائع بہت استعمال ہوتے سب سے بنیادی چیز ہے
24-hour news cycle مشرف دور سے جب چوبیس گھنٹے نیوز کوریج شروع ہوئی تو اسے لبرلزم اور ریاست کے بدلتے ڈھنگ سے تعبیر کیا گیا سوچا گیا ریاستی کنٹرول سے میڈیا آزاد ہو گیا مگر ہوا اس کے برعکس :8
چوبیس گھنٹے نیوز سائیکل نے عوام کے ذہنوں کو جکڑنا اور قابو کرنا شروع کیا اسی سے جڑی ایک اور چیز ہےاسے ماہرین

False balance, also bothsidesism, is a media bias in which journalists present an issue as being more balanced between opposing viewpoints than the evidence supports.:9
جرنلسٹ اس طریقے سے بیلنس کرنے کے چکر میں سارے حقائق توڑ موڑ دئتے حالیہ جلسہ لاہور کو لے لیجئے کچھ جرنلسٹ تو سیدھے سیدھے ریاستی پراپوگنڈہ کرتے دوسرے کہہ رہے تھے جلسہ بڑا تو تھا مگر لاکھوں میں نہی تھا مطلب بیلنس کرنے کے چکر میں اصل حقائق کو مسخ کر دیا
Post truth politics میں اگلی دو چیزیں سوشل میڈیا اور fake news ہے اور یہ ہی دو مین ہتھیار ہیں فیک نیوز اس قدر تواتر سے پھیلائی جاتیں اور سوشل میڈیا کا ایسا استعمال ہوتا کہ سچ جھوٹ کا فرق ختم ہو جاتا ہے یہی لاہور جلسہ میں ہوا یہی پاکستان کے ہر مسلۂ پر ہوتا ہے
اب آتے ہیں سوشل میڈیا کی طرف post truth era میں سوشل میڈیا نے ایک نہی ڈایمنشن دی ہے یہ ایک بہت بڑا ٹاپک ہے بہت ٹیکنیکل بھی ہے بہت سی چیزیں سمجھنے کی ہیں یہ کام تحریک انصاف اور جاسو س ایجنسی نے مل کے کیا سب سے پہلے تو انہوں نے آن لائن نیٹ ورکس بنائے پھر ڈیٹا اینلسس سے :10
ڈیتا اینلسس سے micro-targeting کی ڈیٹا سائنس کی دنیا میں اس سے مراد آپ یوزر ڈیٹا کی مدد سے اپنی ٹارگٹ لوگوں کو پہچانتے ہو پھر ان کے ذہن تبدیلی کے لیے مختلف طریقوں سے کام کرتے قوم انصاف کی تشکیل اسی طرح ہوئی اس پر میں الگ تھریڈ لکھوں گا جو آپ کو سمجھا دے گا یہ بنے کیسے:11
جب متعلقہ افراد کی نشاندہی ہو جاتی پھر echo chamber بنائے جاتے ۔ in an echo chamber, people are able to seek out information that reinforces their existing views without encountering opposing views, potentially resulting in an unintended exercise in confirmation bias
ایکو چیمبر آپ کے خیالات کو amplify کرتے آپ ایسے نیٹ ورک کا حصہ بن جاتے جب باہر کی دنیا سے آپ کا رابطہ کٹ جاتا آپ وہی حقائق سنتے دیکھتے جو دیکھنا چاہتے ایک جیسے خیالات اور چیزوں کو اتنی طرف سے reinforced کیا جاتا کہ وہ سچ لگنے لگتے
یہ ایکو چیمبر اور ویب سائٹ کا جال مل کر filter bubble بناتے ہیں یہ ٹرم ایک انٹرنیٹ ایکٹویسٹ Eli Pariserنے متعارف کرائی ہوتا یہ ہے جب بے شمار ایک جیسی چیزیں پوسٹ ہوتیں آپ بار بار دیکھتے تو آپ کے انٹرنیٹ algorithms میں اسے personalise search میں ڈال دیتا ہے :13
ماہرین اسے intellectual isolation بھی کہتے ہیں آپ کے کلک آپ کے وزٹ یہ متعین کر دئتے کہ آپ کیا سننا دیکھنا چاہتے

As a result, users become separated from information that disagrees with their viewpoints, effectively isolating them in their own cultural or ideological bubbles.:14
ماہرین کا ماننا ہے یہ algorithm یہ تو ٹرانسپرینٹ اور نہ ہی مناسب بلکے یہ سوشل ڈسکورس کو غلط طرف موڑ دئتے اسی لیے انصافیوں سے بات لرتے آپ کو احساس ہوتا کہ یہ حقائق سے کتنے کٹے ہوئے :15
اب تھوڑا آگے بڑھتے ہیں اسی سے جڑی ایک اور چیز جیسے factoidکا نام دیا گیا ہے
A factoid is either a false statement presented as a fact,or a true but brief or trivial item of news or information.
ایسا جھوٹ جو سچ کے طور پر بار بار پیش کیا جائے جیسے یہ کامران خان کر رہا :16
ایک امریکی دانشور نے ایک نئی اصطلاح دی اسے Trumphactکہتے

Facts and science have no more place in our lives since “the people” cast their votes and democracy and moral integrity got trumped, and I think it is high time that we embraced the world of ‘trumphacts:17
ماہرین کا خیال اب حقائق کا دور نہی رہا سائنس اور حقائق پیچھے رہ گئے آپ ہمارے ملک میں اسے نیازیات کہہ لیں عمران نیازی این آر او نہی دوں گا اور کرپشن کرپشن ڈاکو وغیرہ اسی context میں کہتا ہے:18
یہ کچھ چیزیں ہیں ابھی سمجھنے کو بہت کچھ مگر وہ اگلے تھریڈ میں ایک چیز جو آپ جان لیں وہ یہ ہے کہ یہ سب جو ہمیں اوّل جلول لگتا یہ بہت سائنسی بنیادوں پر ہوا پاکستان میں آئی ایس آئی کے پاس ایک پورا ریسرچ ونگ ہے جس میں سب سے زیادہ ماہرین نفسیات اور پراپوگنڈہ سپیشلسٹ موجود :19
عمران نیازی نے لندن ، ہانک کانگ میں سوشل میڈیا یونٹ بنائے لندن یونٹ کو ٹیرن وائٹ دیکھتی اس مئں دنیا کے بہترین پراپوگنڈہ کے ماہرین اسی طرح پاکستان میں ایڈورٹائزنگ کے گُرو عمران نے ہائر کہے آپ یہ دیکھیں اس حکومت کے لاتعداد ترجمان ہر معاملے پر ان کا اجلاس ہوتا کیونکہ بنیاد :20
پراپوگنڈہ ہے اس پر مزید لکھوں گا مگر آپ یہ سوچیں کہ ہمارے پاس کیا ہے ؟ آپ پی ڈی ایم کی مثال لیجئے حکومت روز ان کے پیچھے پراپوگنڈہ کے پہاڑ کھڑے کرتے مگر اتنی بڑی تحریک کا کوئی مشترکہ سوشل میڈیا ونگ نہی ؟ نون کے سوشل میڈیا آفشل کس میکنیزم اور کن ماہرین کی نگرانی میں مجھے یہ معلوم
نہی مگر آپ اگر ملک میں سول حکمرانی چاہتے تو آپ کا مقابلہ جن قوتوں سے ان کے برابر ریسورسز نہ سہی ان کے قریب قریب تک تو لاؤ یہ چند والنٹئیر اور بے ترتیب ٹرینڈ اور جگتوں سے نہی ہو گا خدارا سوشل میڈیا سیل کی بنیاد سائنسی بنیاد پر رکھئے تاکہ عوام کو اس کی منزل مل سکے
You can follow @RAShahzad11.
Tip: mention @twtextapp on a Twitter thread with the keyword “unroll” to get a link to it.

Latest Threads Unrolled:

By continuing to use the site, you are consenting to the use of cookies as explained in our Cookie Policy to improve your experience.