حکومت پاکستان نے بجلی بنانے والی تیرہ نجی کمپنیوں (آئی پی پیز) کے ساتھ پرانا معاہدہ ختم کرکے نیا معاہدہ کر لیا ہے۔ جس سے ملک بھر میں بجلی کی قیمتوں میں کمی ہوگی اور قومی خزانے سے بہت بڑا بوجھ کم ہوجائے گا
سب سے پہلے نجی کمپنیاں 700 ارب روپے قومی خزانے میں واپس جمع کرائیں گی۔👇🏻
یہ رقم چوبیس قسطوں میں ادا ہوگی۔ یہ رقم ناجائز طور پر وصول کی گئی ہے
فی یونٹ بجلی کی قیمت 25 روپے کے بجائے 14 روپے کی جائیگی۔ جس سے پاکستان کو سالانہ 6 ہزار کروڑ کی بچت ہوگی۔
پچھلی حکومتیں آئی پی پییز سے 25 روپے فی یونٹ بجلی خرید کو عوام کو 20 روپے فی یونٹ دیتی تھی۔👇🏻
نقصان پورا کرنے کے لیے بیرونی قرضہ لیا جاتا تھا جو عوام ہی ادا کررہی تھی
اہم ترین یہ کہ اب حکومت بجلی گھروں کو صرف اتنے پیسے دے گی جتنی وہ بجلی پیدا کرینگے۔ پچھلے معاہدے میں یہ ظالمانہ شرط تھی کہ حکومت بجلی گھروں کو ان پیداواری صلاحیت کے مطابق پیسے دے گی چاہے👇🏻
وہ بجلی بنائیں یا نہ بنائیں۔ یعنی اگر 500 میگاواٹ بجلی بنانے والا بجلی گھر سردیوں میں 100 میگاواٹ بجلی پیدا کرتا تو اس کو 500 میگاواٹ کی ہی ادائیگی کی جائیگی۔ پوری دنیا میں ایسا شرمناک معاہدہ کہیں نہیں تھا
معاہدے میں طے کیا گیا کہ بجلی کمپنیاں اب سالانہ صرف 17٪فیصد منافع لینگی۔👇🏻
اس سے پہلے یہ سالانہ 90٪ تک منافع لے لیتی تھیں اور عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہی تھیں۔
نئے معاہدے کے مطابق اب ان کمپنیوں کو ادائیگی ڈالر کے بجائے پاکستانی کرنسی میں کی جائیگی۔ اس سے ڈالر کی قیمت میں بتدریج اور یقینی کمی آئیگی۔
نئے معاہدے کے تحت ان کمپنیوں کا آڈٹ بین👇🏻
الاقوامی فرمز سے کروایا جائیگا۔ پاکستان میں یہ آڈٹ کرانے والے سرکاری عملے کو خرید لیتی تھیں۔
بلوں کی ادائیگیوں میں تاخیر پر سرچارج بھی کم کیا جائیگا۔ موجودہ سرچارج مسترد کر دیا گیا ہے۔
بجلی سستی ہوگی تو پورے ملک میں مہنگائی میں کمی آئیگی اور صنعتوں کی پیداواری لاگت کم ہوگی۔👇🏻
بلاشبہ یہ معاہدہ پاکستان کی بہت بڑی کامیابی ہے۔ پاکستان جن مافیاز سے نبرد آزما ہے ان میں تیل سے بجلی بنانے والی کمپنیاں شائد سب سے بڑی مافیا ہیں۔
نوٹ ۔۔ پاکستانیوں کو بتاتی چلوں کہ یہ بجلی گھر
آل شریف اور بھٹو خاندان کے فرنٹ مین اور منظور نظر بزنس مین میاں منشاء اومنی گروپ👇🏻
چلاتے ہیں۔کیا بہترین طریقہ کار تھا وزیراعظم بجلی کی نئی کمپنی کا افتتاح کرکے عوام سے تالیاں بجواتا تھا اور مہنگی بجلی عوام کو بیچ کر انہی کا خون چوستا تھا اور خسارہ باہر سے قرضہ لے کر پورا کرتا تھا.
منقول!
You can follow @humiraj1.
Tip: mention @twtextapp on a Twitter thread with the keyword “unroll” to get a link to it.

Latest Threads Unrolled:

By continuing to use the site, you are consenting to the use of cookies as explained in our Cookie Policy to improve your experience.