یہ ہی اسٹیفین تھا آج سے نو سال قبل عمران خان سے چبھتے ہوئے سوالات کر رہا تھا موضوع تھا نائن الیون کے بعد کا جب امریکہ افغانستان پر چڑھ دوڑا تھا ۔ اسٹیفن نے پاکستان پر الزام لگایا کہ وہ امریکہ سے فنڈ بھی لے لیتے ہیں اور اسکا کام بھی نہیں کرتے حقانی نیٹورک پر سوال اٹھایا
طالبانوں پر سوال کیے ۔ وہی انداز تھا اسٹیفن کا جو کل اسحاق ڈار کے ساتھ تھا ۔ کپتان نے اس کو دو باتیں کی جس کو وقت نے درست ثابت کر دیا ۔ کپتان نے کہا دیکھو اسٹیفن جب کوئی تمھارے گھر زبردستی داخل ہو جائے تو تم کیا کرو گے ؟ یا لڑو گے یا پھر ہتھیار پھینک دو گے ۔ امریکہ کو سمجھنا ہوگا
کہ افغانستان لڑائی کر کے نہیں جیتا جا سکتا ۔ ساری دنیا میں سب سے قیمتی علاقہ ہے افغانستان بھی اور ہمارے شمالی علاقہ جات بھی وہاں ملینز فیملیز رہتی ہیں اور وہ سب کے سب آرمڈ ہوتے ہیں ان کو لڑائی سے ڈر نہیں لگتا روس کا حال سامنے رکھو اور رہی بات پاکستان کی تو میں کچھ نہیں ہوں
تم مجھے ایک عام پاکستانی سمجھو ۔ میرے ستر ہزارلوگ شہید ہوئے اربوں روہے کی معشیت ڈوب گئی میرے ملک میں بیروزگاری ہو گئی کیونکہ ہماری قیادت نے امریکہ کا ساتھ دیا تم کہتے ہو ہم فنڈ لیتے ہیں تو مت دے امریکہ پیسے کیوں دیتا ہے ؟ ہمیں نہیں چاہیے اس انٹرویو کے بعد جمہوریت کے چمپینز نے
کپتان کو طالبان خان کا خطاب دے دیا ۔ بہرحال چار سال بعد پھر وہی اسٹیفن وہی عمران وہی سوال آیا تو کپتان نے کہا جب میں وزیر اعظم بنونگا تو امریکہ کو سمجھاونگا کہ اسے کیا کرنا ہے مزید چار سال بعد جب کپتان وزیر اعظم بنا تو آج وہی امریکہ جو کل تک حقانی نیٹورک کا بہانہ کر کے
ہم پر چڑھ دوڑتا تھا ۔ جب دل چاہے ڈرون مار دیتا تھا آج طالبان سے امن مذاکرات کر رہا ہے ۔ اور طالبان فخر سے چوڑے ہو کر پھرتے ہیں کہ ہم نے بڑا کارنامہ سر انجام دیا ۔ گھنٹہ دیا میرا
یہ کپتان تھا جو گیارہ سال تمھارے لیے راہ ہموار کر رہا تھا صرف اس لیے کہ اسے اپنا ملک عزیز تھا

ہم لوگ آنکھوں دیکھی چیز کو جھٹلاتے ہیں اور ماروائی قوتوں کو کریڈٹ دیتے ہیں ۔ کپتان پی ایم بنا تو امریکہ کو احساس ہو گیا تھا اب انکی دال نہیں گلنی کیونکہ پہلی بار کوئی سنجیدہ نوعیت کا بندہ سامنے آیا ہے جو لاجک سے بات کرے گا ۔ اداروں کو بھی سکھ کا سانس اسی عمران خان نے ہی دلایا ہے
اگر باجوہ ڈاکٹرائن آج کامیاب ہے تو پیچھے کھونٹا بھی تگڑا ہے اور رسی بھی مضبوط ہے ۔ اسلیے جو کہتے ہیں کہ سلیکٹڈ کو گھر بھیج دیں گے ان پر لعنت بھیجو ان کے تِلوں میں تیل نہیں ہے یہ دوبارہ پیدا ہو کر فوت بھی ہو جائیں تب بھی عمران سرکار کی کمپنی چلے گی 

