4/100 #readingum #100booksby2021
⚬Title: #azeemalmia
⚬Author: Zulfiqar Ali Bhutto
⚬Genre: Politics
⚬Published: 2013
⚬Length: 160 Pages
1956 میں شیخ مجیب الرحمن نے ایوب خان کی حکومت سے ٹکر لینے کیلئے آل پاکستان نیشنل کانفرنس منعقد کی جہاں چھ نکاتی فارمولا پیش کیا۔1966 میں ایوب خان شیخ مجیب پر برس پڑےاور اگرتلہ سازش کیس میں ان پر مقدمہ چلایا گیا۔
ذوالفقار علی بھٹو کی کتاب #azeemalmia سے اقتباس۔
1969 میں صدر یحیی نے ایک فرد ایک ووٹ کا تصور پیش کیا اور 1970 میں ہوئے عام انتخابات میں مشرقی پاکستان میں عوامی لیگ اور مغربی پاکستان میں پاکستان پیپلز پارٹی نے اکثریت حاصل کی۔
ذوالفقار علی بھٹو کی کتاب #azeemalmia سے اقتباس ۔
عوامی لیگ کی قیادت بار بار چھ نکات کو استحصال کا خاتمہ قرار دیتی رہی۔ عوام کی بھاری اکثریت نے عوامی لیگ کو اسلیے ووٹ دیا کہ چھ نکات سے استحصال ختم ہو جائے گا نہ کہ ملک تباہ ہوجائے گا۔
ذوالفقار علی بھٹو کی کتاب #azeemalmia سے اقتباس ۔
انتخابات میں فتح مند ہونے کے بعد شیخ مجیب الرحمن کا کہنا تھا کہ "چھ نکات بنگلہ دیش کی ملکیت ہیں اور ان پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا" ۔
#azeemalmia
عوامی لیگ،مغربی پاکستان کی اکثریتی پارٹی(PPP ) کو باہر نہیں نکال سکتی تھی کیونکہ چھ نکاتی انتظامات میں دونوں حصوں سے مساوی سلوک کیا جانا تھالیکن ہمارے مخالفین نے یہی صداقت کو یہ کہہ کر مسخ کرنے کی کوشش کی کہ ہم عوامی لیگ کے ملک پر حکومت کرنے سے انکار کر رہے ہیں۔
#azeemalmia
عوامی لیگ چاہتی تھی کہ مغربی پاکستان 3 ارب80 کروڑ بیرونی قرضہ اور 3 ارب اندرونی قرضہ بھی دے اور جب تک مغربی پاکستان کے ہاتھوں مشرقی پاکستان کو پہنچنے والے نقصان کی تلافی نہیں ہوتی فیڈرل ٹیکسوں کے تمام تر بوجھ بھی مغربی پاکستان برداشت کرےگا۔
#azeemalmia
چھ نکات علیحدگی کا فارمولا تھا اب PPP کے پاس دو ہی راستے تھے۔
1-یا یہ کہہ دے کہ چھ نکات سے اسکا کوئی سروکار نہیں۔
2-یا چھ نکات کو تسلیم کر کے عوامی لیگ کے سامنے ہتھیار ڈال دیتی جس سے چند ماہ کے اندر علیحدگی کو آئینی تحفظ مل جاتا۔
#azeemalmia
صدر یحیی نے اسمبلی کا اجلاس یکم مارچ کو ملتوی کردیا اور 2 مارچ کو مجیب الرحمن نے پورے مشرقی پاکستان میں ہڑتال کا اعلان کردیا جس کے نتیجے میں مندرجہ ذیل واقعات پیش آئے جو 25 مارچ تک جاری رہے۔۔
#azeemalmia
ان مطالبات پر میری صدر یحیی سے ملاقات ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ انہوں نے فائرنگ کی تحقیقات اور فوج کی بیرکوں میں واپسی کے مطالبات منظور کرلیے ہیں مارشل لاء کا خاتمہ اور عوامی نمائندوں کو اقتدار کی منتقلی کے مطالبات منظور ہیں لیکن ان پر ایک لائحہ عمل طے کرلیا جائے
#azeemalmia
مجیب الرحمن کا کہنا تھا کہ بھٹو صاحب مغربی پاکستان میں جو چاہیں کریں بدلے میں مشرقی پاکستان میں عوامی لیگ کی تجاویز کو عملی جامہ پہنانے کیلیے تعاون کیا جائے۔
ذوالفقار علی بھٹو کی کتاب #azeemalmia سے اقتباس ۔
18 مارچ کو صدر یحیی نے مجھے عوامی لیگ کی چند تجاویز کا بتایا جن میں۔۔
1-مارشل لاء کا خاتمہ
2-صوبوں میں اقتدار کی منتقلی
3-قومی اسمبلی کی دو کمیٹیوں میں تقسیم
شامل تھے۔
ذوالفقار علی بھٹو کی کتاب #azeemalmia سے اقتباس ۔
پاکستان کے بحران کےسنگین لمحوں کےدوران اکثر ممالک کا رویہ سوائے چین کے تذبذب وپس و پیش کا رہا۔حالات ایسے نہیں تھے کی پاکستان کی حمایت کرنے سے کسی دوسرے ملک کے تعلقات خراب ہو جاتے۔غیر ملکی طاقتیں اس اصول پر عمل کرتی کہ کسی ریاست کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہ کی جائے
#azeemalmia
بھارتی اقدامات کو ایک آزادانہ بنگلہ دیش کی حمایت کے خودرو اور غیر متوقع مظاہرے کا نام دے کر نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ۔بھارتی وزیراعظم نے لوک سبھا میں علیحدگی پسندوں کی حمایت کی اور کہا میں مشرقی پاکستان کے مسائل کو پاکستان کا اندرونی مسئلہ نہیں کہا جاسکتا ۔
#azeemalmia
عوامی لیگ جس نے بنگلہ دیش کی آزادی کا علم بلند کیا تھا،برطانوی محکومی کے بعدمغربی پاکستان کی محکومی سے آزادی چاہتے تھے۔انکی جماعت 3 گروہ پر مشتمل تھی
1-سیاستدان جو مسلم لیگ کے مخالف تھے
2-سوشلسٹ جنکےقائد مولانا بھاشانی تھے۔
3-طلباء جنہوں نے لسانی تنازع میں حصہ لیا۔
#azeemalmia
1964 میں مجیب الرحمن نے صدارتی انتخابات میں مس فاطمہ جناح کی حمایت کی۔
1965 کی جنگ میں مشرقی پاکستان کے "گورنر منعم خاں"کو بنگال کی آزادی کا اعلان کرکے صدر بننے کی پیشکش بھی کی۔
#azeemalmia
کراچی کے سکول کے چند لڑکوں نے ایک جریدہ "وینسر یموز" کے نام سے شائع کیا جسکا مفہوم ہے "ہم فتح مند ہوں گے"۔
پاکستان کا پہلا بچہ مسخ ہوتی نسل کا تجربہ محسوس کرتا ہےاسے احساس ہوتا کہ وہ کھوکھلا ہے اور اسکے پاس نظریات نہیں جنکے لیے وہ جدوجہد کر سکے۔۔۔
#azeemalmia
"انسان کو زندگی اسطرح بسر نہیں کرنی چاہیے کہ بعد میں اپنے ماضی پر شرمندگی ہو۔اسطرح زندگی بسر کرو کہ مرتے ہوئے کہہ سکو کہ میری تمام تر زندگی اور قوت دنیا میں صرف ایک قوت کیلیے وقف رہی اور وہ ہے بنی نوع انسان کی آزادی"۔(لینن)
#azeemalmia
صدیوں پہلے میکاؤلی نے محسوس کیا تھا کہ غلط فیصلے تپ دق کی مانند ہوتے ہیں شروع میں انکا سراغ لگانا مشکل ہوتا ہے لیکن انکا علاج آسان ہے، وقت گزرنے کے ساتھ انکا سراغ آسان اور علاج مشکل ہوجاتا ہے۔
#azeemalmia
You can follow @readingum.
Tip: mention @twtextapp on a Twitter thread with the keyword “unroll” to get a link to it.

Latest Threads Unrolled:

By continuing to use the site, you are consenting to the use of cookies as explained in our Cookie Policy to improve your experience.