تھریڈ: بقول سلیم صافی مولانا فضل الرحمان کون ہیں؟

یہ تھریڈ سلیم صافی کے دو کالمز پر مشتمل ہے جو بالترتیب 2017 اور 2019 می شایع ہوئے. میں اپنی طرف سے آخر میں کچھ لکھوں گا پہلے حرف با حرف کالمز کے کچھ قطعات منقول کرتا ہوں.
1/
کالم نمبر1: سلیم صافی، روزنامہ جنگ

" فضل الرحمان کو اللہ تعالیٰ نے بے پناہ صلاحیتوں سے نوازا ہے ۔ وہ بیک وقت آصف علی زرداری صاحب کے بھی رازدان رہتے ہیں اور میاں نوازشریف کے بھی دست راست۔ ان کا ایک ہاتھ اسٹیبلشمنٹ کے دسترخوان میں رہتا ہے اور دوسرا محمود خان اچکزئی کے کاندھے پر"
2
"ملامحمد عمر کے نام پر سیاست کرتے ہوئے بھی حامد کرزئی کے سرکاری مہمان بنتے ہیں ۔ امریکہ مخالف نعروں کے ساتھ سیاست کرکے بھی برطانیہ کے منظورنظر رہتے ہیں." سلیم صافی
3
"کمال ملاحظہ کیجئے کہ ایک طرف علمائے دیوبند جو تقسیم ہند کے حق میں نہ تھے،کے جانشین بنے ہوئے ہیں اور دوسری طرف کشمیر کمیٹی کو مستقل اپنے نام الاٹ کرلیا ہے." سلیم صافی
4
"حکومت میں شامل ہوتے ہی دین کے محاذ کو اپنے قبضے میں رکھنے کے لئے اسلامی نظریاتی کونسل مانگتے ہیں. اور دوسری طرف دنیا کو قابو میں رکھنے کے لئے ہائوسنگ کی وزارت بھی قابو کرلیتے ہیں۔" سلیم صافی
5
"اب تو وہ اس فن میں اس حد تک ماہر ہوگئے ہیں کہ مجھے بچوں جیسا عزیز بھی رکھتے ہیں اور ساتھ ہی ساتھ حاجی غلام علی اور اسمگلروں کے سرپرست اپنے ایک مولوی کو میرے خلاف سوشل میڈیا میں مہم پر لگا کے رکھتے ہیں."
6/
"گذشتہ روز انہوں نے مزاج پرسی کے لئے فون کیا لیکن جس روز ان کی کال آرہی تھی ، اس روز بھی ان کا سوشل میڈیا میرے خلاف گالم گلوچ سے بھرا پڑا تھا ۔دو نہیں، تین نہیں بلکہ بیک وقت درجنوں کشتیوں پر سوار ہونے کا فن صرف میرے محترم مولانا کو ہی آتا ہے."
7/
قرآن، حدیث، مسجد اور مدرسے کو سیاست کے لئے استعمال کرنے میں یوں تو سب سیاسی مولوی ماہر ہیں لیکن میرے محترم مولانا اس معاملے میں بھی اپنی مثال آپ ہیں ۔ وہ بے نظیر بھٹو کے ساتھی بنے تو بھی دلیل اور تاویل قرآن وسنت سے تلاش کرکے لے آئے" سلیم صافی
"ایم ایم اے بنا کر درپردہ پرویز مشرف کے ہاتھ مضبوط کرتے رہتے تو بھی اپنی صفائی میں قرآن وسنت سے تاویل پیش کرتے رہے ۔ پھر آصف زرداری کے کرپٹ ترین حکومت کا حصہ رہے تو اسے بھی قرآن وسنت سے حلال ثابت کرتے رہے اور اب میاں نوازشریف کے حکومتی دسترخوان سے مستفید ہورہے ہیں"
9/
"فاٹاکمیٹی نے جو سفارشات تیار کیں، انہیں من وعن اس کابینہ نے منظور کیا جس میں مولانا کے دو وزراء بیٹھے ہیں۔ اب مولانا لوگوں کو گمراہ کرنے کے لئے کہہ رہے ہیں کہ فاٹاکو پختونخوا کے ساتھ ضم کرنا امریکی ایجنڈا ہے۔ گویا وہ اس حکومت کو امریکی ایجنٹ باور کرارہے ہیں جس کا وہ خود حصہ ہے۔"
"میرا سینہ رازوں سے بھرا پڑا ہے۔ اسی طرح کی سینکڑوں مثالی دے سکتا ہوں لیکن مولانا کے ساتھ تعلق اور ان کا احترام آڑے آرہا ہے۔ اللہ کرے یہ معاملہ جلدی حل ہو تاکہ میں ان رازوں سے پردہ اٹھانے پر مجبور نہ ہوں کہ سینیٹ کے گزشتہ الیکشن میں کیا ہوا" سلیم صافی
"اللہ کرے اس تک نوبت نہ آئے کہ قوم کو پتہ چل جائے کہ کون کونسا پولیٹیکل ایجنٹ کس کس کے کہنے پر لگایا گیا ہے اور فاٹا کے انضمام کی مخالفت کرنے والوں میں سے کس کس کو کس کس اسمگلر کی سرپرستی حاصل ہے ۔ اللہ کرے میرے محترم مولانا کا بھرم قائم رہے"
12
کالم نمبر 1، 2017 میں سلیم صافی نے فضل الرحمان کو دین فروش مُلا، منافق اور بکاؤ سیاستدان قرار دیا ہے. اب چلتے ہیں 2019 میں شایع ہونے والے کالم کی طرف. آپ نے صرف یہ فرق ذہن میں رکھنا ہے کہ اب حکومت عمران خان کی ہے باقی آٹو میٹڈ میسج کی طرح سمجھ آ جائے گا.
13/
کالم نمبر 2: مولانا آ رہے ہیں، سلیم صافی 2019!

"مولانا آرہے ہیں۔ جی ہاں مولانا اسلام آباد آرہے ہیں۔ اب کوئی شک نہیں رہنا چاہئے۔
ان کو اچھے بھلے پیکیجز آفر کئے گئے لیکن وہ نہیں مانے۔ اس سے کام نہ چلا تو انہیں دھمکیاں بھی دی گئیں لیکن پیچھے ہٹنے کے بجائے وہ مزید بپھر گئے۔"
14/
"مولانا کو محسوس ہورہا ہے کہ پہلی مرتبہ اپنی جماعت کے کارکنوں اور مدارس کے طلبہ کے علاوہ عام پاکستانی اور لبرل عناصر بھی ان کو پسند کرنے لگے ہیں۔ تاجر اور صنعتکار اُنکے ساتھ ہیں."
15
صرف دو سال کے اندر ایک دین فروش، منافق اور بکاؤ مُلا کیسے جمہوریت اور جمہوری مزاحمت کا استعارہ بنا دیا موصوف سلیم صافی نے.
مجھے یقین ہے کہ عمران خان نے اس کو کمینہ لفافہ نہیں کہا ہو گا مگر یہ کسی طور بھی ان القاب سے کم کے مستحق نہیں ہیں.
You can follow @WrenchoGrapghy.
Tip: mention @twtextapp on a Twitter thread with the keyword “unroll” to get a link to it.

Latest Threads Unrolled:

By continuing to use the site, you are consenting to the use of cookies as explained in our Cookie Policy to improve your experience.