جو لڑکیاں یہ سمجھتی ہیں کہ بس محبوب مل جائے تو اور کچھ نہیں چاہیئے
محبوب کے ساتھ زندگی جیسی بھی ہوئی گذار لیں گے
جب پیٹ میں روٹی نا ہو
کہیں جانے کے لیئے ڈھنگ کا سوٹ نا ہو جب برسوں بھی پسند کا کھانے کو نا ملےجب محبوب لاپرواہ ہو جب وہ آپ کو لے جا کر سسرال والوں کے

(1/4) 👇👇
رحم و کرم پہ چھوڑ کر بھول جائےجب اولاد تکلیف سے تڑپ رہی ہو اور دوا کے پیسے نا ہوں جب محبوب باہر مزید عورتوں پہ اپنی عاشق مزاجی کے سبب فدا ہو رہا ہو جب شادی کے چند دن بعد ہی محبت کا سیاپاختم ہو کر اصل زندگی شروع ہوجائےجب رہنےکو گھر اچھا نا ہو جب بات بات پڑ لڑائی ہونے لگے

(2/4) 👇
ساری محبت غائب ہو جاتی ہے
میری ایک بات سب بہنیں لکھ کر رکھ لیں
محبوب بدل سکتاہے لیکن اچھا انسان نہیں بدلتا
نکاح کرنے کے لیئے اچھا شریف ذمےدار اور کمانے والا عزت کرنے والا شخص چنیں محبوب نہیں
جب شوہر پیٹ بھرنے والا اور عزت کرنے والا ہو تو محبت لازمی ہو جاتی ہے

(3/4)
آپ نہیں جانتیں کہ کون بہترین ہے لیکن اللہ پاک جانتے ہیں
اس لیئے رب کے فیصلوں پہ سر جھکائیں دل کے آگے نہیں
ورنہ یہ دل آپ کو رلانے اور خوار کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گا۔ 😊

(4/4)
You can follow @REALAHTI01.
Tip: mention @twtextapp on a Twitter thread with the keyword “unroll” to get a link to it.

Latest Threads Unrolled:

By continuing to use the site, you are consenting to the use of cookies as explained in our Cookie Policy to improve your experience.