توہین رسالت اور چند سوال
پشاور میں ایک آدمی کو توہین مذہب کے نام پر جج کے سامنے قتل کرکے دین اسلام بچا لیا گیا۔
احمدی تو وہ تھا نہیں تھا۔ کچھ عرصہ پہلے جماعت چھوڑ دی اور سرکاری مسلمانوں نے اسکی بیعت بھی کروائی، جیسا کہ یو ٹیوب کی ایک وڈیو میں دکھایا جا رہا ہے۔
اب کچھ سوال۔۔
1/12
اگر سرکاری مسلمانوں نے اسکی بیعت کروا لی تھی تو قتل کیوں کیا؟
اگر بیعت کروا لی تھی تو اسکی اسلامی تربیت ان ملاووں نے کیوں نہ کی؟
ایک یہ خبر بھی ہے کہ اس شخص کا دماغی توازن ٹھیک نہ تھا، اگر یہ سچ ہے تو ایک دماغی مریض کو مار کر کونسا دین بچایا گیا؟
2/12
اگر دماغی توازن ٹھیک بھی ہو تو کیا اس طرح اسلام میں قتل کرنے کا حکم ہے؟ کیا وہ انسان نہ تھا؟
کیا یہ قوم اسلام کی ٹھیکیدار ہے؟ کسی کو مارنا ہو تو مذہب کی آڑ میں قتل جائز ہوجاتا؟
کیا اسلام بدنام نہ ہوا؟
کیا مائیں اپنے بچوں کو مذہبی منافرت کی تعلیم نہیں دے رہی؟
3/12
آئیندہ نسلیں کس طرح کی ہوں گی جن کو سکھایا جائے کہ مذہب کے نام پر قتل کرنا موجب ثواب ہے؟
کیا اب اس قاتل کو ممتاز قادری کی طرح خراج تحسین پیش ہوگا؟ کیا اسکو سزا موت ہوگی؟ یا اسکا بھی مقبرہ بنے گا؟ (اگر سزائے موت ہوئی) یا کیا اسکو بھی بعد میں شہید اور غازی کہا جائے گا؟
4/11
اذیت تو آنحضرت (ص) کو دی گئی تھی مگر کیا کہیں یہ ارشاد ہوا کہ لوگوں کو قتل کر دیا جائے؟
بلکہ کافروں اور منافقوں کے لئے کہا گیا کہ انکی
اذاء نظر انداز کردیں
5/12
یہ تو ابتلاء ہوا کرتا ہے کہ خدا انسان کو آزماتا ہے اموال اور جان کے ذریعہ۔ بلکہ محمد مصطفی(ص) کو تو اذیتناک باتوں پر صبر کی تلقین کی گئی۔
کیا یہ سرکاری مسلمان قران اور محمد مصطفی(ص) سے زیادہ جانے ہیں؟
کیا یہ زیادہ اسلام کے محافظ ہیں؟
6/12
جو خدا اور اس کے رسول کو اذیت دیں اسکا عذاب تو خدا کہتا وہ خود دے گا۔ کیا کہیں یہ ذکر ہے کہ تم خود سزا دو؟
ان سرکاری مسلمانوں کی غیرت کیا خدا کی غیر ت سے زیادہ ہے؟
7/12
اذیت پر صبر کر کے اور اعلی نمونہ دکھا کر ہی اسلام پھیلا۔ اگر آج کے سرکاری مسلمانوں کی طرح قتل کرنا واجب ہے تو پھر کون مسلمان ہو تا؟
8 /12
اگر کوئی توہین اور اعترض کرے تو اسکا جواب اعلی رنگ میں دو اخلاق کے ساتھ اور دلیل کے ساتھ جو کہ اثر کرنے والی ہو دلوں پر۔
یہاں تک کے منافقوں کے لئے بھی یہی حکم تھا کہ احسن نصیحت کی جائے۔
9/12
کیا اسلام سے قبل ایسی سزا کسی کو دی گئی؟ بلکہ اس سے قبل بھی یہی قرآن کہتا کہ اذیت انبیاء کو دی گئی مگر خدا نے مدد کی۔
10/12
لوگ کعب بن اشرف کی مثال دیتے ہیں کہ اسکو قتل کروایا گیا۔ جب باقی اسلامی تعلیم بھلا دی گئی تو ایک واقعہ کو غلط پیش کرنا کونسی بڑی بات ہے
ایک بڑی جنگ سے بچنے کے لئے ایک فتنہ کا خاتمہ کیا گیا جو کہ ایک دفاعی امر تھا تا بین الاقوامی خون زیزی روکی جائے
نہ کہ مذہب کی وجہ سے مارا
11/12
اسلامی تعلیم سےدوری اصل فساد کی جڑ ہے۔ نام نہاد ملاں نے جو اس قوم کا حال کردیا سب کے سامنے ہے
خدا اس قوم کو بڑے عذاب سے بچائے۔
آمین
12/12
You can follow @asulemanahmad.
Tip: mention @twtextapp on a Twitter thread with the keyword “unroll” to get a link to it.

Latest Threads Unrolled:

By continuing to use the site, you are consenting to the use of cookies as explained in our Cookie Policy to improve your experience.