❤️سندھ❤️
پنجاب
سرحد
بلوچستان
کشمیر گلگت بلتستان
کافی گھوم چُکا تھا
قیام پاکستان کے بعد میرے نانا نانی لاہور پنجاب اور میری خالہ نانی اور خالو نانا نوابشاہ سندھ میں سیٹل ہوۓ
بہت بچپن میں ایک مرتبہ اپنی والدہ کی خالہ زاد بہن کی شادی پر نوابشاہ گیا تھا
مگر جب سے عملی زندگی میں قدم+
رکھا تو کراچی تو بہت آنا جانا رہا مگر
کراچی کے علاوہ دو مرتبہ حیدرآباد گیا تھا مگر صرف آنا جانا اور تھوڑا سا شہر گھوم لیا کھانا کھایا اور واپس
میرے بہت عزیز دوست “امین نظامانی”👇 نے بہت مرتبہ دعوت دی مگر کراچی کیونکہ بائی ائیر جاتا تھا سو بائی ائیر واپس اور نظامانی صاحب+
کا اصرار کہ کاشف صاحب جب بھی آنا ہے تو کم از کم ایک ہفتہ کے لئے آنا ہے
آج کے اس مصروف دور میں ایک ہفتہ سوچ کر ہی خاموشی اختیار کر لی کہ اب ایک ہفتہ کے لئے کون جاۓ
نظامانی صاحب کا اصرار بڑھتا گیا
اور ایک دن انہوں نے پاکستان سے دوستوں کو دعوت دے ڈالی اور میں بھی پھنس گیا+
مطلب اب انکار ممکن نہیں تھا
کیونکہ جب یار کہہ دیں کہ“چوھدری جے تو نہ آیا تے فیر ویکھیں”تو انکار کی گنجائش ختم ہو جاتی ہے
کشمیر پشاور اسلام آباد لاہور ملتان ڈی آئی خان بہالوپور کراچی سے دوستوں نے پروگرام اوکے کردیا
دوسرے شہروں سے دوستوں نے فلائٹس پکڑیں اور کراچی پہنچ گئے+
پہلا دن کراچی میں قیام کیا اور اگلے دن کراچی والے دوستوں کی گاڑیوں پر ہمارا سندھ کا سفر شروع ہوا پہلا پڑاؤ حیدرآباد تھا
عصر کے قریب حیدرآباد پہنچے ہمیں امین نظامانی اور میر شہزاد تالپور نے 👇receive کیا
پُر تکلف کھانا اور چاۓ پی
نماز مغرب پڑھنے کے ہمارا سفر “پانچ گاڑیوں میں+
راجو خانانی بدین سندھ کی طرف جو قریباً 80 کلومیٹر کا تھا شروع ہوا
رات نو بجے کے قریب ہم دوست “راجو خانانی” پہنچے تو راجو خانانی کے میر “میر حسین بخش تالپور”👇صاحب نے اپنے شاید 25 ایکٹر کے فش فارم پر ہمارے لئے جنگل میں منگل کیا ہوا تھا
ایک اور زبردست دعوت جس میں بکرے اور مچھلی+
سیخوں پر چھڑے ہوۓ تھے کے علاوہ باقی لوازمات😜 بھی کر رکھے تھے
ہم ایک دوسرے کی شکل دیکھ رہے تھے کہ ابھی تو کھانا کھا کر آۓ ہیں مگر انتظام دیکھ کر انکار ممکن نہیں تھا میر صاحب ایک جہاں دیدہ باکمال شخصیت تھے سندھی پنجابی اردو انگریزی تینوں زبانیں فراوانی سے بولتے
شاعری اور قصے کہ+
ختم ہونے کا نام نہ لیتے
اور ظالم اتنے کہ نہ صرف انہوں نے خود ہمیں پلیٹیں کھانے سے بھر کر دیں بلکہ آکر پوچھتے بھی تھے کہ آپ نے پلیٹ ختم نہیں کی؟کیا کھانا اچھا نہیں لگا؟مطلب کوئی صورت نہ تھی کہ آپ چکھ کر جان چھڑوا لیں
حلق تک کھانا بھر گیا
اور پھر محفل جمی
محفل دی سٹوری ریہن دیو😝+
رات ہی میں ہمیں اپنے فش فارم کی موٹر بوٹ اور چپو والی کشتیوں میں سیر کروائی،فش فارم کے درمیان میں ایک جزیرہ سا تھا جہاں سٹنگ کا انتظام تھا وہاں بھی کچھ دیر محفل لگی اور پھر رات کی خنکی بڑھ گئی اور ہم سب کے سونے کا انتظام ڈاکٹر شنکر 👇کے گھر پر تھا
ڈاکٹر صاحب نے اپنی ڈاکٹر بیگم+
کو میکے بھیج دیا تھا اور مکمل گھر ہم دوستوں کیلیے مہمان خانہ میں تبدیل کر دیا تھا
پہلی مرتبہ ایسے گھر میں رہ رہے تھے جہاں ہندوؤ مذھب کی مقدس مورتیاں جگہ جگہ رکھی ہوئی تھیں
اور نماز کیلیے جاء نماز مانگا تو وہ بھی فوراً مل گیا
جس معاشرے میں آپ رہتے ہیں اُسکا اثر کتنا زیادہ ہوتا ہے
اسکا اندزہ مجھے بدین میں پہلی مرتبہ ہوا
تمام ہندوو دوست جب تک اپنا نام نہیں بتائیں گے آپکو معلوم نہیں ہوگا کہ وہ ہندوو مذھب سے ہیں
یعنی عام گفتگو میں
اسلام و علیکم
ماشاء اللہ
اللہ کا کرم
اللہ کا شکر
یہ سب الفاظ وہ بھی ایسے ہی گفتگو میں استعمال جیسے کہ ایک مسلمان
خیر ڈاکٹر شنکر+
کے گھر سوۓ اور صبح 8 بجے باقرخانی رس بسکٹس کا ناشتہ آگیا
اللہ کا شکر ادا کیا کہ ناشتہ ہیوی نہیں تھا کیونکہ گذشتہ دن کا کھایا ابھی تک حلق میں موجود تھا چاۓ پی تو معلوم ہوا کہ میر حسین بخش صاحب کی حویلی پر ناشتہ کی دعوت ہے
اب وہاں باقاعدہ امین نظامانی سے لڑائی ہو گئی کہ بھائی+
تُو چاہتا کیا ہے🙄
یہ جو ابھی کیا ہے یہ ناشتہ نہیں تھا کیا؟ نظامانی بس ہنستا جا رہا تھا اُدھر وڈے میر صاحب انتظار کر رہے تھے
مرتے کیا نہ کرتے سب میر صاحب کی حویلی پہنچے جو سو سال سے زیادہ پُرانی اور شاندار عمارت تھی
میں حویلی کے کلپس بھی اسی ٹھریڈ میں شئیر کرونگا
وہاں ایک مرتبہ+
پھر ناشتہ اور وہی وڈے میر صاحب کہ ایک ایک پلیٹ خود بھر بھر کر دے رہے تھے
ہمیں حیدر آباد اور یہاں پہنچے ہوۓ 17گھنٹے ہوۓ تھے جس میں 8 گھنٹے سونے کے لگا لیں تو باقی 9گھنٹوں میں دو دعوتیں دو ناشتے اور فروٹ اور چاۓ علیحدہ ہمیں کھلایا جا چُکا تھا
کل کا دن تو سفر میں گذر گیا+
👇حویلی
حویلی کا اندرونی منظر👇
اس میں ایک تصویر دیکھ کر آپ چونکیں گے مگر یہ تصویر یہاں ایسے ہی نہیں لگی ہوئی
ایک اور اندرونی منظر
میر حسین بخش صاحب کا مختصر تعارف کے سندھ کی ایک با اثر سیاسی شخصیت،اِنکی صاحبزادی CSS آفیسر اور سندھ میں تعینات ایک اعلی آفیسر اور ہمارے دوست میر شہزاد جو میر حسین بخش صاحب کے بھتیجے بھی ہیں کی بیگم ہیں
اور زرداری یا فریال تالپور بدین انکی حویلی پر رکتے ہیں
آج ہمیں The great rann of kutch جانا تھا اور وہیں رات گذارنا تھی
یہ 8000 اسکوئر کلومیٹر کا بہت تاریخی اور سٹریٹیجک اہمیت کا حامل علاقہ اور دنیا کا سب سے بڑا نمک کا ذخیرہ ہے،10% پاکستان اور باقی 90%بھارت کے پاس ہے
ویسے اس علاقے کے اصلی مالک kutchi people (گجراتی)ہیں
یہ علاقہ بھی+
پاک بھارت کے درمیان ایک متنازعہ علاقہ ہے
زیادہ دوست اگست1965 کا آپریشن جبرالٹر(کشمیر)جانتے ہیں
یہ انگلی بھی پہلے پاکستان نے بھارت کو دی
مگر کم دوست جانتے ہونگے کہ فروری 65 میں آپریشن جبرالٹر سے پہلے پاکستان “رن آف کچھ” پر بھی بھارت کو اُنگلی کروا چُکا تھا😜
we are ungal baazz😝+
بس اتنا مختصر تعارف بہت ہے باقی تُسی آپ پڑھ لوو
سو ہمارا night hang out رن آف کچھ میں تھا جسکا بدین سے فاصلہ کوئی 170 کلو میٹر ہے
ہم گاڑیوں پر سوار راجو خانانی سے نکلے تو دیکھا کہ میر صاحب نے ہمارے لئے رات گذاری کا ایک زبردست انتظام کیا ہوا تھا
کیونکہ میر صاحب خود ایک باغ و بہار+
اور دوستوں کی محفلیں سجانے کے شوقین اور یار باش انسان ہیں سو انہوں نے ہمارے لئے بھی ایک زبردست انتظام کیا تھا
ایک ٹیم کی خدمات حاصل کیں گئیں تھیں جو وہاں ایک زبردست لگژری خیمہ اور باتھ روم انسٹال کرتے ہیں
اور ناشتہ دوپہر کا کھانا اور رات کھانا وہیں بناتے اور serve کرتے ہیں+
ہم عصر کے قریب رن آف کچھ پہنچ گئے ایک سفید مٹی کا چٹیل میدان جسکی کوئی حد نظر نہیں آتی جس میں کوئی درخت نہیں کچھ بھی ایسا نہیں کہ بندہ کوئی نشانی رکھ سکے
وہ لوگ جو اس میدان سے واقف ہیں وہی جا سکتے ہیں انجان آدمی اس 800 کلومیٹر کے میدان میں رستے سے بھٹکا تو اللہ حافظ+
نہ یہاں موبائیل سگنل ہیں نہ کوئی ٹریک اور نہ 800 کلومیٹر میں پیٹرول پمپ
اگر کہیں موبائیل کا سگنل مل بھی جاۓ تو بتاۓ گا کیا؟ کہ میں کہاں ہوں😂
ہاں ہیلی کاپٹر سے اگر 800 کلومیٹر کا علاقہ چھانا جاۓ تو شاید ممکن ہو
مگر ایک سحر انگیز سفید چٹیل میدان
دنیا میں بہت کم ایسی جگہیں ہونگی
یہ تھریڈ میں نے سندھ کلچرل ڈے کی مناسبت سے شروع کیا تھا
اب افریقہ کے ٹوئر کو تھوڑا روک لیتے ہیں اور جتنا سندھ میں دیکھا وہ آپکو پہلے دیکھا دیتے ہیں
آج کے لئے اتنا ہی باقی ان شاء اللہ کل
You can follow @saaraaab.
Tip: mention @twtextapp on a Twitter thread with the keyword “unroll” to get a link to it.

Latest Threads Unrolled:

By continuing to use the site, you are consenting to the use of cookies as explained in our Cookie Policy to improve your experience.