پاکستانی چینلز پر اب تک ترکی کے سیکولر لبرل طبقہ کے بنائے ہوئے کم و بیش 50 ڈرامے لگ چکے ہیں۔جن میں تمام کے تمام "پیار لفظوں میں کہاں" "حورم سلطان اور "کوسم سلطان" جیسے فحش تھے۔ان فحش ڈرامے دکھانے پر کبھی کسی پاکستانی اداکار یا
ہدایتکار کو کوئی تکلیف نہیں ہوئی۔

لیکن

دیریلش ارطغرل

تم نے کفار کی اسلام سے نفرت کے ساتھ پاکستان کے پرائیویٹ میڈیا اور فنکاروں کی منافقانہ سوچ کو بھی عیاں کر دیا

پاکستان کے تمام فنکاروں کو اس ڈرامے کے
نشر کئے جانے کا دکھ ہے.
جب جیو کہانی چینل پر میرا سلطان دکھایا گیا تب ان کو دکھ نا ہوا
جب کوسم سلطان نشر کیا گیا تب بھی کسی کی زبان نا کھلی
ماریہ واسطی نے ترکی سے مارننگ شو نشر کیا کسی کی زبان نے جنبش نا کی

افسوس کی بات سہیل احمد جیسا فنکار
دنیا ٹی وی پر کہہ رہا تھا کہ اس ڈرامے کے نشر کرنے سے پاکستانی ثقافت کو نقصان ہوا.
سہیل احمد سے کوئی پوچھے جب سٹار پلس چلتا تھا اور جو ہمارے سینما میں انڈیا کی فلمیں چلتی ہیں وہ. کون سی ثقافت ہے

سہیل صاحب ارطغرل میں ترکی کی نہیں اسلامی ثقافت دکھائی گئی ہے. آپ نے
شیکسپئر کی جو بات سنائی اس کے مطابق یہی ہماری ثقافت ہے

آج کل ایک ڈرامہ چل رہا ہے.. " پیار کے صدقے" . اس میں سسسر معصوم بہو کو رکھیل بنانا چاہ رہا ہے
یہ ثقافت ہے پاکستان کی.؟ ڈوب کے مر کیوں نہیں جاتے ایسی ثقافت دکھانے والے
یہ ہی ارطغرل
کسی بھی پرائیویٹ پاکستانی چینل نے خرید کر چلایا ہوتا تو کوئی نہ بولتا
مسئلہ یہ ہے کہ پی ٹی وی کیوں پیسے کما رہا ہے
پاکستان کے تمام سرکاری ادارے بشمول پی ٹی وی تباہ ہو چکے ان لوگوں کو تکلیف یہ کہ کہیں پی ٹی وی کا کام نہ چل پڑے

پھر بتا رہیں ہیں کہ یہ ترکی کی ثقافت نہیں '
بلکہ اسلامی ثقافت ہے
ادکار شان صاحب آپ کے تو کیا کہنے ذرا اپنی پچھلے دس سال کی فلمیں دیکھ لیجئے..

"ارطغرل اسلامی ثقافت اور تہزیب کا نمائندہ ہے."

اور اگر ارطغرل سے پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری اور پاکستانی ثقافت تباہ ہو گئی ہے تو پھر اس ڈرامہ انڈسٹری اور اس ثقافت کے علمبراداروں
کو سوچنا چاہیے کہ (73) برس سے اتنی کمزور ثقافت اور انڈسٹری کو پروان چڑھایا
اس سے ثابت ہوا آپ کی خدمات نا صرف کم تھی بلکہ غیر معیاری اور ناقص بھی تھیں

تمام فنکار تعصب اور منافقت سے باہر نکلیں
بحیثیتِ مسلمان اور بحیثیت ایک امہ یہ ڈرامہ
ہمارا فخر ہے
اگر کچھ بند ہی کروانا ہے تو "" چھوٹا بھیم "" اور "" ردھرا"" والے انڈیں کارٹون بند کروائے وہاں کسی کی زبان نہیں ہلتی جہاں پورا انڈین کلچر زبان اور کہا نیاں ہماری آنے والی نسلوں کو مکمل پلاننگ کے ساتھ سکھائی جا رہی ہیں.
کیا خیال ہے؟
You can follow @Imrankhan423.
Tip: mention @twtextapp on a Twitter thread with the keyword “unroll” to get a link to it.

Latest Threads Unrolled:

By continuing to use the site, you are consenting to the use of cookies as explained in our Cookie Policy to improve your experience.