پاکستانی انتظامی فیڈرلزم کو آرٹیکل 240 بیان کرتا ہے۔
240 اے فیڈریشن کی دو سروسز اور متعلقہ پوسٹس بیان کرتا ہے جس میں فیڈرل پوسٹس اور فیڈرل سروسز اور آل پاکستان پوسٹس اور آل پاکستان سروسز۔
آل پاکستان سروسز اور فیڈرل سروسز وفاقی سروسز ہوں گی اور انکی لیجسلیٹو اتھارٹی"پارلیمنٹ" کے
پاس ہو گی اور ایگزیکٹو اتھارٹی فیڈرل حکومت کے پاس ہوگی آرٹیکل 142اے اور 97 کے مطابق۔
فیڈرل سروسز فیڈرل پوسٹس پر اور آل پاکستان سروس ،آل پاکستان/مشترکہ پوسٹس پر قائم ہو گی۔
مشترکہ/آل پاکستان پوسٹس صوبوں اور وفاق کی مشترکہ ہونگی تاہم وفاق کو لیجسلیٹو و ایگزیکٹو اتھارٹی حاصل ہو گی۔
آرٹیکل 240 کا جز(ب ) صرف صوبائی پوسٹس اور صوبائی سروسز کو بیان کرتا اور صوبائی اسمبلی کو لیجسلیٹو اتھارٹی فراہم کرتا ہے۔
صوبائی لیجسلیٹو اتھارٹی آرٹیکل 137 اور 129 کے تحت صوبائی کابینہ اور وزیر اعلیٰ استعمال کرتا ہے۔

اب سول سروسز کا آئینی مسئلہ کیا ہے؟
جب جز (ب) کی صوبائی پوسٹس
کو فیڈرل یا آل پاکستان سروسز کے کیڈر میں شامل کیا جاتا ہے تو نظام الٹ جاتا ہے اور فیڈرلزم کی بجائے واحدانی بیوروکریسی بنتی ہے۔
صوبائی پوسٹس پر وفاقی یا آل پاکستان سروسز کے افسران کی تعیناتی کی صورت میں وزیر اعلیٰ، صوبائی کابینہ و اسمبلی اور آرٹیکل 240(ب) معطل ہو جاتے ہیں اور آئین
اور گورننس تباہ ہو جاتی ہے۔ مثال کے طور پر پنجاب میں صوبائی پوسٹس پر جتنے بھی وفاقی افسران تعینات ہیں ان پر صوبائی قانون لاگو نہیں ہوتا کیونکہ وہ وفاقی قانون کے تابع ہیں۔
اب یہ اسسٹنٹ کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز، سیکریٹری کی مایوس کن کارکردگی اور کرپشن پر صوبہ انکا احتساب نہیں کر سکتا۔
وزیر اعلیٰ ایک ڈی ایم جی افسر سے جواب طلبی نہیں کر سکتا۔
جب صوبے میں کام کرنے والے افسران وزیر اعلیٰ و کابینہ و قانون کی گرفت میں نہ ہوں تو کارکردگی کیسے ہو گی؟

یہ کلونیل طرز حکومت ہے کہ وفاقی افسران صوبوں کو غلام کر کے رکھیں۔ بنگالیوں نے کلونیل بیوروکریسی کو تسلیم نہ کیا۔
اس قبضے کی وجہ سے سیاسی و انتظامی فیڈرلزم کے مسائل حل نہیں ہو رہے اور بلوچستان سے گلگت تک احساس محرومی ہے۔
ڈاکٹر عشرت کی "نیشنل ایگزیکٹیو سروس" بطور وفاقی/آل پاکستان سروس کلونیل سروس کی جدید اصطلاح ہے۔

پاکستانی ریاست کا حل آئین کی پاسداری اور سیاسی و انتظامی فیڈرلزم کا نفاذ ہے۔
You can follow @PMSpresident.
Tip: mention @twtextapp on a Twitter thread with the keyword “unroll” to get a link to it.

Latest Threads Unrolled:

By continuing to use the site, you are consenting to the use of cookies as explained in our Cookie Policy to improve your experience.