#Prehistory
قبل از تاریخ یا آغاز کا انسان تین ادوار
1- Paleolithic Age (120,000 BC)
2- Neolithic Age(10,000 BC)
3- Metal Age (60,00 BC)
عبور کرکے قدیم ہندوستان میں داخل ھوتا ھے۔ اسی قبل از تاریخ زمانے کی پیمائش Ice Age سے بھی کی جاتی ھےجس میں زمین کی سطح اور فضا میں درجہ حرارت کی
تبدیلی سے گلیشیئر اور موسم وقوع پزیر ھوئے۔
قدیم زمانے کے اولین آثار ھمیں 'وادئ سندھ کی تہذیب' میں ملتے ھیں۔ماہرین آثار قدیمہ نے کھدائی کےدوران موہن جوداڑو(سندھ)، ہڑپہ(ساہیوال)، روپہ(بھارت)، کالی بنگن( راجھستان)، لوٹھل(بھارت)سے قدیم زمانےکےشواہداکھٹےکیئےاوریہ زمانہ3000سے1500ق م کے
درمیان کا ھے۔ تاریخ کے صفحات ھمیں وادئ سندھ کی تہذیب کے سماجی، سیاسی، معاشی، آرٹ اور طرزتعمیر کے حالات خاصی تفصیل سے بتاتے ھیں۔
وادئ سندھ کی تہذیب قدیم زمانے کےانسان کی جیولری، خوراک، برتن سازی، مہریں، کھلونے، انکی تعلیم کے راز فاش کرتی ھے۔
وادئ سندھ کی تہذیب سے نکل کر آج کاانسان
ویدوں کے دور(Vedic Period) میں داخل ھوجاتاھے۔ 2000 سے1500ق م کے دوران آریائی اقوام ہندوستان میں وارد ھوئیں جن کا مرکز شمالی ہندوستان اور دراویدی اقوام کا جنوبی ہبدوستان ٹھہرا۔
آریائی اقوام نے نہ صرف معاشی، سیاسی بلکہ مذہبی اثرات بھی متعین کیئے۔ جیسے آریاءوں کہ مذہبی کتب جوآج کے
تاریخ دان کیلیےذخیرہ معلومات ھیں انکی تعداد4ھے۔
وید -سب سےمقدس کتاب ھے یہ بھی تعدادمیں 4ھے،رگ وید، یجروید، سام وید، اتھروید۔
اپنشد - یہ مقدس کتاب آریاءوں کےخدا،تصور آسمان، روح، دنیاوی معاملات کی فلاسفی کوڈیل کرتی ھے۔
مانوسمرتی - یہ مقدس کتاب آریائی قوانین سےمتعلق ھے۔
پوراناس - جو
تعدادمیں آٹھ ھیں،دراصل شری کرشنا کی زندگی کی کہانی ھے۔
آریائی و دراویدی زمانے کے بعد کا زمانہ مذہبی بےچینی کازمانہ کہلاتاھےجس میں مذاہب نےباقائدہ ایک سمت اختیار کی۔
6صدی ق م بدھ ازم اور جین ازم کا عروج شروع ھوا۔بدھ ازم جس کےبانی گوتم بدھ(اصل نام سدھارتھ) اورمہاویر(599ق م) جین ازم
کے بانی کہلائے۔ گوتم بدھ(بدھا) لمبنی (موجودہ نیپال) کی پیدائش ھیں۔ گوتم بدھ خوشحال ریاست ساکیہ کےبادشاہ سدھودھن کےبیٹےتھے۔
چھٹی صدی سےچوتھی صدی تک ان دونوں مذاہب نے اپنے قدم بھرپور طریقے سے جمائے۔
شدیدمذہبی عروج کے بعداسکندراعظم(327ق م) کےزمانےمیں داخل ھوجاتےھیں۔
(Cont.)
#History
References :
History of Arya Samaj by Lajpat Rai
Language, Religion, and Politics in North India by Paul R. Brass
HISTORIES by Herodotus
(مترجم دنیا کی قدیم تاریخ از یاسر جواد)
You can follow @fatimasana2000.
Tip: mention @twtextapp on a Twitter thread with the keyword “unroll” to get a link to it.

Latest Threads Unrolled:

By continuing to use the site, you are consenting to the use of cookies as explained in our Cookie Policy to improve your experience.